اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے الزام لگایا ہےکہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق چند افراد دھرنےکے بینرز لگارہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے ۔

کراچی میں جے یو آئی کے عہدیداران کیخلاف مقدمہ درج

دوسری جانب کراچی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے لانڈھی کےعہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن کاشف نظامی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے