امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

امریکا نے پاکستان میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم جنداللہ، جیش العدل اور فدائین اسلام کو بھی غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، ان دہشت گرد تنظیموں کے امریکا میں تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں پر ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہو گی۔

محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کاررائیوں میں ملوث ہے، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اےکی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے، بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور بی ایل اے نے مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان طویل عرصے سے امریکا سے بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے