بھارت کو شکست دے کر پاکستان ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ کے فائنل میں

پاکستان روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمیر بن یوسف کی نصف سنچری کی بدولت وکٹوں کے نقصان پر 267 رنزبنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز ہی بناسکی۔ عماد بٹ نے میچ کے آخری اوور میں محض 4 رنز دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم کو 3 رنز سے کو فتح دلادی۔

میرپور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ایمرجنگ ٹیم نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور عمیر بن یوسف اور حیدر علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی کے درمیان 90 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عمیر بن یوسف نے 97 گیندوں پر 66 رنز جب کہ حیدر علی 43 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

روحیل نذیر اور سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد سیف بدر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قومی ایمرجنگ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر267رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیوم، دوبے اورہریتک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

268 رنز کے تعاقب میں بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی 3 وکٹوں کے لیے بھارت کی ایمرجنگ ٹیم نے 179 رنز جوڑے۔

سنویر سنگھ 76 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان راوی شرت 47 اور ارمان جعفر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حسنین اور سیف بدر کی نپی تلی بولنگ کے سامنےبھارتی مڈل آرڈر مکمل طور پرفلاپ ہوگیا اور آخری 6 کھلاڑی اسکور بورڈ پر محض 82 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔

آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیااور حریف ٹیم محض 4 رنز ہی اسکور کرسکی۔قومی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے