سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے آپریشن تھیٹر تیار

لاہور: نوازشریف کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم کے لیے آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اب انہیں اسٹیرائیڈز دیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہےکہ خون بہنے کے خطرات اب کم ہیں، پلیٹیلیٹس مزید بڑھانے کے لیے ادویات دینے سے زندگی کو خطرہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کو انسولین دینے کے باوجود ان کی شوگر کنٹرول میں نہیں اور اس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ کی گفتگو

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ نواز شریف بظاہر ٹھیک ہیں، پلیٹیلیٹس میں اتار چڑھاؤ کے باعث اندرونی طور پر بہت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے جس کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمود نے مزید بتایا کہ پچھلے دنوں نواز شریف کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا، پلیٹیلیٹس بڑھانے کے لیے مزید دوائیں اور انجیکشن نہیں دے سکتے، پلیٹیلیٹس بڑھانے کی دوائی دل پر پریشر ڈالتی ہے اور کوئی بھی دوائی بڑھانے سے گردے پر اثر پڑتا ہے جب کہ ادویات دینے سے یوریا کیریٹین بھی بڑھ جاتا ہے جو گردوں کو متاثر کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے