سرکاری ملازمین واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر کنٹرول کا منصوبہ بنالیا جس کے پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین زد میں آئیں گے۔

علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ٹی بورڈ حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کیلئے اتھارٹی بنانے کی تجویز حکومت کو پیش کردی ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور سوشل میڈیا کی نیوز تصدیق کا نظام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے، مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پرپابندی کی تجویز ہے۔

آئی بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، ان کے لیے واٹس ایپ طرز کی سروس متعارف کرائی جائے گی جس کا سرور حکومت بنائے گی، سرکاری ملازمین محکمانہ دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئرنہیں کریں گے جب کہ واٹس ایپ طرز سروس پر وائس میسج، ویڈیو اور دستاویزات بھیج سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے