شکریہ عروج اورنگ زیب

عروج آپ کے نعروں کی توانائی نے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی مردہ روحوں میں جان پھونک دی۔ آپ کی سرفروشی کی تمنا نے ہم جیسے بیڈ روم ترقی پسندوں کو احساس دلایا کہ پچھلے بیس سال میں ہمیں جو کچھ کرنا چاہیے تھا وہ ہم نہ کر سکے۔ اگرچہ حالات کے تنوع نے ہمیں سر اٹھانے نہیں دیا ۔ لیکن یہ ہماری بزدلانہ خاموشی کا جواز نہیں بنتا۔ ہم نے شاید سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی کہ ہم مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی پروردہ طلبہ تنظیموں کو چیلنج کر سکیں اور یونینز کو ذندہ کر سکیں۔ میری نسل نے یونینز نہیں دیکھیں۔ لیکن یونینز کے نام پر دادا گیری اور بدمعاشی دیکھی۔

میں نے گزشتہ دو دنوں میں آپ کی ویڈیو کو شاید سو سے زائد مرتبہ دیکھا۔ ہر دفعہ دیکھنے پر خود کے ذندہ ہونے کا احساس ہوا۔ میں اس احساس کو ذندہ رکھنا چاہتا ہوں۔

عروج اور ان کے دوستو ۔ آپ ہمارا مستقبل بھی ہو اور اس سے جڑی امید بھی۔ ان نعروں کو اب مردہ نہیں ہونے دینا۔

آپ سب کا شکریہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے