عمران خان مقدمات بنائیں گے تو در و دیوار ہل جائیں گے: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات بنائیں گے تو در و دیوار ہل جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے کمائے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ریلوے کا خسارہ 5 سال کے بجائے 3 سال میں ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھنسنے جا رہے ہیں، 26 اکتوبر کو بتاؤں گا کہ مولانا کس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نا شہباز کی بات فائنل ہے، نا مولانا فضل الرحمان کی اور نا ہی پیپلز پارٹی کی بات فائنل ہے۔

وزیراعظم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا میں نے کہا تھا کہ عمران خان چھا جائیں گے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور کرنسی کو استحکام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اُدھر بھی ہیں، اِدھر بھی، گیم ابھی فائنل نہیں ہوا اور اکھاڑے میں ابھی کوئی بھی نہیں اترا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیلوں میں موجود 6 افراد کو این آر او دے دیں تو اپوزیشن کی تحریک ٹھس ہو جائے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ گرفتار سیاستدانوں کے خلاف سارے مقدمات پچھلی حکومتوں نے بنائے، عمران خان مقدمات بنائیں گے تو درودیوار ہل جائیں گے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ خدانخواستہ کسی اور نے مقدمہ بنایا تو چیخیں نکلنے والا چین کا نظام نظر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا ہے، مودی کی نہ جان چھوٹ سکتی ہے نا وہ بچ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے