لاڑکانہ میں پی پی کو شکست، بلاول کا انتخاب کےنتائج چیلنج کرنے کا اعلان

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو اپنے سیاسی گڑھ لاڑکانہ میں گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل جان بوجھ کرسست روی کا شکار کیا گیا، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز میں تاخیر سے پولنگ شروع کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے نامزد اُمیدوارکوپولنگ اسٹیشنزمیں داخل نہیں ہونےدیا گیا لیکن دباؤکے باوجودکارکنوں نے جدوجہد کی۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ نیب نے پی پی ورکرزکو نوٹسز بھیج کر قبل ازانتخابات دھاندلی کی لہٰذا اس نشست پردوبارہ الیکشن کرائیں گے اور جیتیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب کے نتائج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شکایت کےباوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا، خاموشی سے ان کی بدنیتی ظاہرہوگئی لیکن سچ چھپایا نہیں جاسکتا، اس سلیکشن کو بےنقاب کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے