مشہور مجرم کی قبر پر اس کا مجسمہ اور قیمتی کار کا ماڈل نصب

اسپین: جرم و سزا کی کہانی بڑی دلچسپ ہوتی ہے اور بسا اوقات عادی مجرم بھی ایک مشہور شخصیت کا روپ دھار لیتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ اسپین میں پیش آیا ہے جب مشہور مجرم کی قبر پر اس کا مجسمہ اور پسندیدہ گاڑی کی نقل (ریپلیکا) نصب کی گئی ہے۔

اسپین کے شہر غرناطہ کے قبرستان میں ایک قبر پر آپ عالیشان دھاتی مجسمہ دیکھ سکتے ہیں جو اس کی عین جسامت کے برابر ہے۔ اسی کے ساتھ آڈی کیو فائیو کار کا ماڈل بھی موجود ہے جس پر بیٹھ کر مجرم وارداتیں کرتا تھا۔

اینتونیو المعروف ’ایل ٹونٹو‘ ( یعنی احمق) پورے اسپین میں ’قزاقِ ٹرک‘ کے نام سے مشہور تھا جسے تاریخ کا کامیاب مجرم قرار دیا جاسکتا ہے۔ اپنے شاندار کیریئر میں وہ 60 مرتبہ گرفتار ہوا اور وہ بڑے قیمتی ٹرالر اور ٹرک چوری کرتا تھا اور ان کے بدلے قیمتی سامان، پرفیوم اور کمپیوٹر وغیرہ خریدا کرتا تھا۔

اس کی ذہانت کا اندازہ یوں لگائیے کہ اسپین میں بھنگ اور حشیش کا کاروبار بھی اسی نے شروع کیا۔ ترقی کے برق رفتار سفر میں اس نے ایک مارکیٹ بنائی جس میں وہ اپنی ہی چوری کا سامان بیچتا تھا۔ جرم کی راہ میں وہ منزلوں پر منزلیں مارتا ہوا 46 سال کی عمر میں فوت ہوگیا اور اس سے چند روز قبل اس نے سات بڑے ٹرک چھینے تھے۔ اگر زندگی وفا کرتی تو وہ رہزنی اور دیگر جرائم کا ایک روشن ستارہ ثابت ہوتا۔

تاہم اپنی زندگی میں اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا جو مرنے کے بعد بھی اسے یاد کرتے رہے۔ اس کی موت کے کچھ عرصے بعد ’شاہراہ کے قزاق‘ کی یاد میں اس کا تانبے سےبنا مجسمہ لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی خوبصورت آڈی کار کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ یہ دونوں اشیا اس کی قبر کو باقی قبرستان سے ممتاز بناتی ہیں۔

اس کے مجسمے کو اسی کی قبر پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے کپڑے اور گھڑی عین اسی طرح ڈیزائن کی گئی ہیں جس طر وہ روزمرہ زندگی میں استعمال کیا کرتا تھا۔ اپنی زندگی میں وہ 70 لاکھ روپے کی گھڑی پہنا کرتا تھا جس کا رولیکس ماڈل بھی کلائی پر پہنایا گیا ہے۔

دوسری جانب سنگِ مرمر سے بنی اس کی قبر اب بہت مشہور ہوچکی ہے اور لوگ اسے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔ لوگ ہر روز تازہ پھول اس کی قبر پر چڑھاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے