مظفر گڑھ: 3 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 10 سالہ بچہ گرفتار

مظفر گڑھ میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 10 سالہ بچے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحصیل کوٹ ادو کے علاقے وارڈ نمبر 14 میں 10 سالہ بچے آصف کو 3 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں اغواء کا مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ بچی کا ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو سے میڈیکل کرا لیا گیا ہے جب کہ بچی اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے