مفتی کفایت اللہ کی جمیعت علمائے اسلام سے رکنیت معطل کر دی گئی

صوبائی عاملہ کے اجلاس میں ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی مسلسل جماعتی پالیسیوں کے برعکس اقدامات‘ پریس کانفرنس اورغیر جماعتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو معطل کرنے کا متفقہ فیصلہ کیاگیا

مولانا عطاء الحق درویش کی سربراہی میں مولانا مفتی فضل غفور اور محمد آصف اقبال پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی کی رپورٹ تک ان کی جماعتی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں مانسہرہ میں مدرسے کے طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے پر جمعیت علماء اسلام کی طرف سے لاتعلقی کا اعلان کیاگیا اور بعض ذمہ دار حضرات کی طرف سے بیانات کو ان کی ذاتی سوچ قرار دیا . اجلاس میں مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے ملزمان کو سزا دی جائے۔

یہ خبر جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کی گئی ہے .

مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ معطلی کا انہیں علم جے یو آئی کے فیس بک پیج سے ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے