ن لیگ : شرکاء آزادی مارچ میں شرکت کے حامی دھرنے کے مخالف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شرکاء نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صرف آزادی مارچ میں شرکت کرنےکی تجویز دی ہے۔

لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت آزادی مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، عبدالقادربلوچ، محمد زبیر، رانا مشہود، مرتضیٰ جاوید عباسی، امیر مقام، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے روڈ میپ پر بھی گفتگو ہوئی، یہ اجلاس 3گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ پر ابتدائی مشاورت ہوئی، کچھ رہنماؤں نے دھرنے میں شرکت کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا اور صرف آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے مشاورتی اجلاس میں سامنے آنے والے تخفظات سے مولانا فضل الرحمن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عبد القیوم نے کہا کہ اجلاس میں نوازشریف کے خط پر گفتگو ہوئی، سب نےکہا کہ نوازشریف کے خط پر من وعن عمل ہوناچاہیے۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے آزادی مارچ میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، شہبازشریف سمیت تمام رہنما آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کی مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے حمایت کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے