مایوس کن کارکردگی: سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں تبدیلیاں متوقع

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ناموں پر غور ہو گا تاہم ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولرز میں جنید خان، عثمان شنواری اور راحت علی کے نام زیر غور ہوں گے جب کہ سمیع اسلم، عمران بٹ، اشفاق احمد اور عادل امین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی وطن واپسی پر انڈر-19 کیمپ میں رپورٹ کا امکان ہے ، اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو بھی سیریز کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس ناقص رہی ہے۔

[pullquote]یاسر شاہ نے قومی بلے بازوں کو بتا دیا کہ وکٹ پر کیسے رکنا ہے[/pullquote]

آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کیرئیر کی پہلی سنچری جڑ کے تاریخ رقم کر دی۔

برسبین ٹیسٹ کی طرح ایڈیلیڈ میں بھی پاکستان ٹیم کے ابتدائی بلے باز انتہائی غلط اسٹروکس کھیل کر آؤٹ ہوتے رہے لیکن آٹھویں نمبرپربیٹنگ کرنے والے یاسرشاہ نے پُراعتماد اسٹروکس کھیل کر قومی ٹیم کے ریگولر بلے بازوں کو بتا دیا کہ وکٹ پرکیسےکھڑے ہوتے ہیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی جس میں انہوں نے 192 گیندوں کا سامنا کیا۔

یاسر شاہ بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 113 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے جس میں یاسر شاہ کے 113 اور بابراعظم کے 97 رنز بھی شامل تھے۔ محمد عباس نے بھی 29 رنز اسکور کیے لیکن قومی ٹیم کے ریگولر بلے باز آسٹریلوی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار کی مانند دکھائی دیئے۔

[pullquote]ایڈیلیڈ ٹیسٹ: یاسر شاہ کی سنچری بھی پاکستان کو فالو آن سے نہ بچا سکی[/pullquote]

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز پر دھیڑ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور کے مقابلے میں اب بھی 287 رنز کے خسارے میں ہے۔

قومی ٹیم کا اسکور 194 رنز پر پہنچا تو بابراعظم مچل اسٹارک کی وکٹوں سے باہر آتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 192 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ یاسر شاہ 113 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد موسیٰ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 اور پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک وکٹ جوش ہیزلوڈ کے حصے میں آئی۔

پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

[pullquote]پاکستانی بلے باز بری طرح فیل: فالو آن کا خدشہ[/pullquote]

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی قومی بلے بازوں کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور گرین کیپس کو فالو آن ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن 3 کے مجموعے پر امام الحق 2 رنز بنا کر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان اظہر علی بھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

شان مسعود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بج کہ اسد شفیق 9 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ افتخار احمد بھی صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ مچل اسٹارک کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔

[pullquote]آسٹریلیا کی پہلی اننگز[/pullquote]

آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اسٹیون اسمتھ بھی 36 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔

[pullquote]وارنر کی ٹرپل سنچری، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر کر دی[/pullquote]

ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو ویڈ نے بھی 38 رنز اسکور کیے، وارنر اور ویڈ کے درمیان 99 رنز کی شراکت ہوئی۔

آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز پر پہنچا تو کینگروز قائد نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے