وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایک روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان باہمی تعاون اور خطے کی صورت حال پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران ملائیشیا میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس کے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق پیشرفت پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روز قبل تین ممالک کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے لیکن ملکی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے اپنے شیڈول میں تبدیلی کی۔

وزیراعظم سوئٹزر لینڈ بھی جائیں گے جہاں وہ جینیوا میں مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور پھر ملائیشیا میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے