پاکستان نے بھارت کی مٹھائی احتجاجاً واپس کردی

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے بھارت سے دیوالی کے موقع پر بھیجی گئی مٹھائی شکریے کے ساتھ احتجاجاً قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ مٹھائی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت بعض دیگر اہم وزارتوں اور اداروں کو بھجوائی گئی تھی۔

دیوالی کے موقع پر بھارتی حکام کی جانب سے مٹھائی بھیجنے کی روایت دیرینہ ہے لیکن موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، کرفیو کا نفاذ کر کے شہریوں کو محصور کرنا ،مواصلاتی نظام منجمد اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم لوگوں کی ہلاکتیں جو اب معمول بن چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے