کراچی ٹیسٹ:پاکستان نےسری لنکا کوہراکرسیریزجیت لی

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے کراچی ٹیسٹ کے پانچویں اورآخری دن کے کھیل کا آغاز ہوتے ہی شاہینوں نے میدان مار لیا۔

کھیل کا آغاز ہوتے پی پاکستانی بالرز نے پہلے 3 اوورز میں مطلوبہ 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ جیتنے کے علاوہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر بالر نسیم شاہ نے پریرا کی وکٹ حاصل کی۔ دوسرے اوور میں یاسر شاہ نے امبل دینیا کوپویلین واپس بھیجا جبکہ تیسرے اوور میں نسیم شاہ نے ہی کمارا کی وکٹ حاصل کی ۔

گزشتہ روز چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کو جیت کیلئے3 وکٹیں جبکہ سری لنکا کو 264 رنز درکار تھے۔

کھيل کے دوران 476 رنز کے تعاقب ميں سری لنکن ٹيم شديد مشکلات کا شکار رہی ، دوسری اننگز ميں سری لنکا نے بيٹنگ کا آغاز کيا تو محمد عباس نے پہلی کاميابی دلوائی، سری لنکا کی آدھی ٹيم 97 رنز پر پويلين لوٹ گئی تھی۔

ايسے ميں ڈک ويلا اور فرنينڈو نے 104 رنز کی شراکت جوڑی تاہم ڈک ويلا 65 رنز پر حارث سہيل کا شکار بنے۔

آخری اوور ميں نسيم شاہ نے ايک اور کھلاڑی کو پويلين کی راہ دکھائی، سری لنکن اوپنر فرنينڈو 102 رنز کے ساتھ کريز پر موجود تھے۔

ٹیسٹ میں سب سے کامیاب بولر نسیم شاہ رہے جنہوں نے5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 2،محمدعباس ،شاہین شاہ آفریدی، اورحارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے یہ ٹیسٹ جیت کر سری لنکا کیخلاف سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل راولپنڈی میں11 سے 15 دسمبر تک کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے