بدھ،11 مئی 2016 کی اہم ترین خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان
[/pullquote]

[pullquote]وزیر اعظم ان سات سوالوں کے جواب دیں
[/pullquote]

160504140539_nawaz_sharif_abd_his_wife_640x360_afp_nocredit

پاکستان کی پارلیمان میں متحدہ اپوزیشن نے لندن میں جائیداد، ٹیکسوں کی ادائیگیوں اور وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق سات سوالات نواز شریف کے سامنے رکھے ہیں اور ان سے قومی اسمبلی میں آ کر جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان سوالات کے سامنے آنے کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی چند سوالات مرتب کر رہے ہیں جو بدھ کی شام تک قوم کے سامنے رکھے جا سکیں گے۔
پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے پاناما لیکس سے متعلق مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے سات سوال وزیر اعظم کے سامنے رکھیں ہیں اور کہا ہے کہ اگر ان سوالات کا جواب نہ دیا گیا تو حزب مخالف کے پاس اور بھی کئی راستے ہیں۔
بدھ کے روز حزب مخالف کے دیگر رہنماوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے جو سات سوالات تیار کیے گئے ہیں اُن میں یہ کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سنہ 1985سے لیکر آج تک اپنے اور اپنے بچوں کے نام جائیداد کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔

[pullquote]علی حیدر گیلانی کابل سے پاکستان پہنچ گئے
[/pullquote]

700514-AliHaiderGilaniPHOTOAFP-1398487124-154-640x480

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گذشتہ روز افغانستان سے بازیاب ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کابل سے پاکستان پہنچ گئے۔
لاہور ایئرپورٹ پر علی حیدر گیلانی کے استقبال کے لیے ان کے اہلخانہ اور پیپلز پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
اس سے قبل علی حیدر گیلانی کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا تھا۔

[pullquote]آئین شکنی کا مقدمہ، مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
[/pullquote]

musharaf

پرویز مشرف سپریم کورٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد دبئی چلے گئے تھے
آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
جسٹس مظہر عالم کاکاخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی جانب سے یہ حکم بدھ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کی طرف سے سابق فوجی صدر کے وارنٹ گرفتاری کی تکمیل کے سلسلے میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں کیا۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ کی تکمیل کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ملزم کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ملزم پرویز مشرف ان دنوں بیرون ملک ہیں۔

[pullquote]فضل الرحمٰن کو پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز
[/pullquote]

molana

بنوں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو تجویز دی ہے کہ وہ جس قدر وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کررہے ہیں انھیں اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرلینا چاہیے۔
بنوں میں تحریک انصاف کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے فضل الرحمٰن کو پارٹی کا نام جمیعت علماء اسلام سے تبدیل کرکے ‘نوازشریف کرپشن بچاؤ پارٹی’ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے بنوں میں اپنے خطاب کے دوران اکرم درانی اور فضل الرحمٰن کو وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

[pullquote]ایک اور را ‘جاسوس’ عدم ثبوت پر رہا
[/pullquote]

5732eeee4f597

کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے ہندوستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک اور مچھیرے کو رہا کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کو پولیس کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے چوتھے شخص کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ 18 اپریل کو پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 5 مچھیروں صدام حسین، بچل، ندیم، ذیشان اور غلام سرور کو ‘را’ کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

[pullquote]ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے دوران تفتیش اہم انکشافات
[/pullquote]

saeeb_bharam

کراچی: دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ بھرم نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ پچاس افراد کو قتل اور کراچی کی بیشتر زمینوں پر قبضے بھی کئے۔ بھرم کے سارے بھرم درہم برہم ، دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں کی گئی قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ وہ بھارت ، ملائشیا اور دبئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا ہے۔ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے اجمل پہاڑی ، قاضی منہاج اور رئیس ماما سے بھی قریبی تعلقات تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضہ سمیت سیاسی جماعت کے رہنما آفاق احمد کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

[pullquote]سوات میں بچوں کےریپ، ویڈیو اسکینڈل کا انکشاف[/pullquote]

actress rape759

مینگورہ: مقامی پولیس نے بچوں کے ساتھ ریپ اور پورنوگرافی کیس میں مبینہ طور پر ملوث گینگ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔
اس کیس کے انکشاف کے بعد عوام میں شدید بے چینی پھیل گئی جبکہ سول سوسائٹی اراکین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے قصورواروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
مذکورہ گینگ بچوں کو اغواء کرنے کے بعد انھیں اپنے انڈر گراؤنڈ سیلز میں زبردستی جنسی عمل (سیکس) پر مجبور کرتا اور اس دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی جاتی۔
مینگورہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) صادق اکبر نے بتایا کہ چند روز قبل پولیس نے ایک 13 سالہ لڑکے کی فراہم کردہ معلومات کی بناء پر ایک مشتبہ ملزم اورنگزیب کو گرفتار کیا تھا۔ مذکورہ لڑکے کو 2014 میں اغواء کیا گیا تھا، جسے حال ہی میں چھوڑا گیا۔

[pullquote]مولانا مطیع الرحمن کی پھانسی ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، خواجہ سعد رفیق
[/pullquote]

saad

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام لینے والوں کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مولانا مطیع الرحمن کو پھانسی ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، یہ مسئلہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں ہم سب کا ہے، اسے عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سابق امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان کی پھانسی پر تشویش ہے بنگلہ دیش میں پاکستان کا نام لینے والے اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پھانسی دی جا رہی ہے انہوں نے کبھی آئین و قانون کیخلاف کام نہیں کیا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا نام لینے والوں کا تحفظ کریں یہ مسئلہ ایک جماعت کا نہیں بلکہ ایک نظریے کا ہے ہمیں اس معاملے پر غور کرنا ہوگا۔

[pullquote]فیصل آباد میں ‘غیرت کے نام’ پر 3 خواتین قتل
[/pullquote]

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ طور پر ‘غیرت کے نام پر’ 3 خواتین کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے چک 92آر بی میں پیش آیا۔
پولیس نے پڑوسیوں کے حوالے سے بتایا کہ فرزانہ، ان کی سوتیلی ماں نسرین اور زہرہ کی لاشیں ان کے گھر سے ہی برآمد ہوئیں۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن کو پھانسی
[/pullquote]

3A25C0C6-4CDD-49CB-9AC2-AA98D5CF10E9_mw1024_s_n

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن نظامی کو سزائے موت دے دی گئی۔
وزیر قانون و انصاف انیس الحق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 73 سالہ رہنما نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہیں رات 11:50 سے 12 کے درمیان پھانسی دی گئی۔
مطیع الرحمٰن نظامی کو 1971 کی جنگ کے موقع پر قتل، ریپ اور ملک کے دانشوروں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ان کا مقدمہ متنازع ٹرائل کورٹ میں چلایا گیا تھا، مذکورہ ٹرائل کورٹ بنگلہ دیش کی موجود حکمران جماعت حسینہ واجد کی انتظامیہ نے تشکیل دیں تھی۔

[pullquote]ہندو خاندان کا سومنات مندر کے لیے دو سو کلو سونا عطیہ
[/pullquote]

temple_in_india

گجرات: بھارت میں ایک ہندو خاندان نے سومنات مندر کے لیے دو سو کلو سونا عطیہ کر دیا جس کی مالیت ساٹھ کروڑ روپے بنتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے رہائشی لکھی خاندان نے دس سال پہلے ایک سو باسٹھ کلو سونا دیا تھا۔ اب مزید دو سو کلو سونا دینے کا اعلان کیا ہے۔ مندر کے داخلی دروازے، پلرز، چھتیں، دیواریں سب سونے سے بنی ہیں۔ سارے سونے کی قیمت ساٹھ کروڑ روپے بنتی ہے۔

[pullquote]کویت میں جعلی ڈگری سکینڈل کا انکشاف
[/pullquote]

kuwait_0

کویت: کویت میں جعلی ڈگری اسکینڈل کا انکشاف۔کویت میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے مالیت میں فروخت ہونے والی 600 جعلی یو نیورسٹی ڈگریز پکڑی لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کویت کی ایک فوجداری عدالت میں سماعت کے دوران ایک 32 سالہ کویتی نوجوان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے بیرون کویت سے درآمد شدہ یو نیورسٹی کی 600 جعلی ڈگریز 4,500 دینار کے عوض مختلف لوگوں کو فروخت کیں ہیں جس کی کل مالیت پاکستانی روپوں میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے بنتی ہے۔ ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے جعلی ڈگریز کی فروخت کے بعد رقم اقساط میں وصول کیں تھیں۔

[pullquote]عراق: کار بم دھماکے میں کم از کم 63 افراد ہلاک
[/pullquote]

عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تجارتی علاقے میں ہونے والے اس کار دھماکے میں اسی سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یہ کار خود کش حملہ بغداد شہر کے شمالی ضلع الصدر میں کیا گیا۔ یہ ضلع شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔ اِس کار بم حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔

[pullquote]مصر نے تین مہینے بعد پہلی مرتبہ غزہ کی سرحد کھول دی
[/pullquote]

مصری حکام نے گزشتہ تین ماہ میں پہلی مرتبہ صرف دو دنوں کے لیے فلسطینی علاقے غزہ کی سرحد کو کھول دیا۔ اس سرحدی علاقے کو مکمل طور پر بند کرنے کی وجہ مصری علاقے سینائی میں سرگرم جہادیوں کے حماس تنظیم کے مسلح جنگجوؤں سے رابطے خیال کیے جاتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کے دو دنوں کے دوران غزہ کے تقریباً تیس ہزار شہریوں نے مصر میں داخلے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ان میں طلبا، مریضوں اور کسی تیسرے ملک کے لیے ورک پرمٹ رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ تین ماہ قبل مصر نے رفع بارڈر کراسنگ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کے لیے بنائی گئی کئی سرنگیں بھی تباہ کر دی تھیں۔

[pullquote]تاج محل کے سفید سنگِ مر مر پر کیڑوں کا حملہ
[/pullquote]

بھارت میں مغلیہ دور کے شاہکار تاج محل کے سفید سنگِ مرمر پر سبزی مائل دھبے نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہر شام مصنوعی روشنیوں میں چمکتے تاج محل کے دودھیا سنگِ مرمر پر انتہائی چھوٹی جسامت کے بےشمار کیڑے آ کر بیٹھتے ہیں۔ بھارت کے محکمہٴ آثارِ قدیمہ کے اہلکار بھوّن وکرم کے مطابق تاج محل کی مغربی دیواروں پر ان کیڑوں کے بیٹھنے سے سبزی مائل دھبے پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کیڑوں کی افزائش قریب سے گزرنے والے دریائے جمنا کے گدلے پانی میں ہو رہی ہے۔ سبز مائل دھبوں کی نشاندہی پہلی مرتبہ تقریبا ایک ماہ قبل کی گئی تھی۔ سترہویں صدی کی اس یادگار کو مغل بادشاہ شاہ جہان نے تعمیر کرایا تھا۔

[pullquote]تیونس کی فوج نے دو مشتبہ جہادی ہلاک کر دیے
[/pullquote]

شمالی افریقی مسلم اکثریتی ملک تیونس کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سکیورٹی آپریشن کے دوران ملکی فوج نے دو مشتبہ جہادیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق آریانا صوبے میں کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران سولہ مبینہ انتہا پسندوں کو ہتھیاروں سمیت گرفتار بھی کر لیا گیا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کو آریانا صوبے کے مقام سنہاجی کے ایک شہری نے بتایا کہ اس عسکری آپریشن کے دوران دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ تیونس کے نیشنل گارڈز نے مبینہ جہادیوں کے خلاف یہ کارروائی آج بدھ کی صبح آٹھ بجے شروع کی تھی۔ سن 2011 کے عوامی انقلاب کے بعد تیونس میں جہادیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

[pullquote]برطانوی موبائل فون کمپنی او ٹُو کی فروخت روک دی گئی
[/pullquote]

یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے برطانوی موبائل فون کمپنی او ٹُو کی فروخت روک دی ہے۔ او ٹُو کو سی کے ہَچیسن پندرہ بلین ڈالر میں خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یورپی یونین کے ریگولیٹرز کا خیال ہے کہ اِس فروخت سے موبائل فون کی صنعت میں پیدا اختراعی عمل کو دبانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو فون سروسز کے لیے زیادہ قیمتیں ادا کرنا پڑیں گی۔ سی کے ہَچیسن ہانگ کانگ کے ارب پتی لی کاشِنگ کی ملکیت ہے۔ لی کاشِنگ برطانیہ میں پہلے ہی ایک چھوٹی موبائل فون کمپنی ’تھری‘ کے مالک ہیں۔ او ٹُو ہسپانوی ٹیلی فون کمپنی ٹیلیفونیکا کی ملکیت ہے۔

[pullquote]عراق اور شام میں داعش کے تین ہزار جنگجو ہلاک کیے، ترکی
[/pullquote]

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب تک شام اور عراق میں تین ہزار جنگجو ہلاک کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی دوسرا ملک داعش کے خلاف اس طرح جنگ جاری نہیں رکھے ہوئے ہے۔ تاہم ترکی نے داعش کے خلاف لڑائی کے لیے مغربی دنیا سے مزید مدد طلب کی ہے۔ ترکی کا کہنا تھا کہ شام سے منسلک اس کی سرحد پر مزید حفاظتی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

[pullquote]پچیس سال بعد جرمن فوج میں اضافے کا فیصلہ
[/pullquote]

پچیس سال کے بعد برلن حکومت ملکی فوج کی تعداد بڑھانا چاہتی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی طور پر سات ہزار نئے اہلکار فوج کا حصہ بنیں گے۔ اس کے بعد 2023ء تک فوج میں مزید تقریباً ساڑھے چودہ ہزار افراد شامل کیے جائیں گے۔ وزیر دفاع اُرزولا فان ڈیئر لائن کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران جرمن فوج پر ماضی کے مقابلے میں کافی حد تک بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بوجھ سے ان کی مراد دیگر ممالک میں جرمن فوج کی تعیناتی سے ہے۔ قبل ازیں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے جرمن فوج کی تعداد میں مسلسل کمی کی جاتی رہی ہے۔

[pullquote]کینیا مہاجرین کا کیمپ بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، اقوام متحدہ
[/pullquote]

اقوام متحدہ نے افریقی ملک کینیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجرین کا کیمپ بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اقوام متحدہ کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس فیصلے کے خطے پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ نیروبی حکومت نے گزشتہ جمعے کے روز سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کینیا میں تقریباﹰ پانچ لاکھ پچاس ہزار مہاجرین موجود ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق ہمسایہ ممالک صومالیہ اور جنوبی سوڈان سے ہے۔

[pullquote]امریکا: دو افراد کا قتل، چھ زخمی
[/pullquote]

امریکی ریاست میسا چوسٹس میں ایک حملہ آور نے چاقو سے وار کرتے ہوئے کم از کم دو افراد کو قتل کر دیا ہے، جبکہ چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء ایک آف ڈیوٹی افسر نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی ریاست میسا چوسٹس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پرتشدد واقعات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا، جب اٹھائیس سالہ امریکی شہری آرتھر داروسا نے جان بوجھ کر اپنی کار کو ایک ٹرک سے ٹکرا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بوسٹن کے جنوبی علاقے ٹاؤنٹن میں یہ واقعہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے قریب پیش آیا۔

[pullquote]بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی کے بعد تدفین
[/pullquote]

بنگلہ دیش میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی کے چند گھنٹے بعد ہی تدفنا دیا گیا ہے۔ انہیں انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے اور جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کےجرم میں یہ سزا دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے اس تہتر سالہ رہنما کو گزشتہ شب دارالحکومت ڈھاکا کی مرکزی جیل میں پھانسی دی گئی جبکہ اس سے قبل ڈھاکہ اور دیگر حساس شہروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ میں کئی سو پارٹی کارکنوں کے علاوہ ان کے اہلخانہ شریک ہوئے۔

[pullquote]یورپی پارلیمان کی ترک صدر کو دھمکی، ویزہ فری انٹری خطرے میں
[/pullquote]

یورپی پارلیمان نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک شہریوں کے لیے یورپی یونین میں ویزہ فری انٹری کے معاہدے کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔ یورپی پارلیمان کے مطابق یہ معاہدہ اسی وقت نافذ العمل ہو سکتا ہے جب ترکی اپنے انسداد دہشت گردی کے متنازعہ قوانین میں تبدیلی لائے۔ پیر کے روز ترک صدر نے تبدیلیوں سے متعلق یورپی یونین کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔ یورپی یونین اور ترکی کے مابین مہاجرین سے متعلق ہونے والے معاہدے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ترک شہریوں کو یورپی یونین میں ویزہ فری انٹری دی جائے گی۔

[pullquote]نائجیریا اور افغانستان ’بدعنوان ترین‘ ملک ہیں، برطانوی وزیراعظم
[/pullquote]

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ایک ایسی ریکارڈنگ منظرعام پر آئی ہے، جس میں وہ افغانستان اور نائجیریا کو ’بدعنوان ترین ملک کہہ رہے ہیں۔ ایک ٹی وی مائیکروفون میں ان کے یہ جملے ریکارڈ ہوئے ہیں کہ برطانوی میزبانی میں ہونے والی انسداد بدعنوانی سمٹ میں وہ لیڈر شرکت کرنے کے لیے آ رہے ہیں، جو خود ’انتہائی کرپٹ‘ ہیں۔ اس کے بعد وہ افغانستان اور نائجیریا کا نام لیتے ہیں۔ یہ غیر دانستہ تبصرہ منظر عام پر آنے پر حکومتی بیان جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ لیڈر کرپشن کے خلاف لڑ رہے ہیں اور برطانیہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

[pullquote]اوباما کے ہیروشیما کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جاپان
[/pullquote]

جاپان نے امریکی صدر باراک اوباما کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ ہیروشیما کا دورہ کریں گے۔ بدھ کے روز جاپانیوں کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر اس شہر کا دورہ کر نے والے ہیں ، جس پر امریکا نے ہی ایٹمی بم گرایا تھا۔ امریکی صدر رواں ماہ کے آواخر میں جاپان میں ہونے والے جی سیون گروپ کے اجلاس کے بعد اس شہر کا دورہ کریں گے۔ اوباما اقتدار میں رہتے ہوئے ہیروشیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

[pullquote]برازیل کی صدر مواخذے سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ جائیں گی
[/pullquote]

برازیل کی خاتون صدر دلما روسیف نے مواخذے سے بچنے کے لیے آخری وقت میں سپریم کورٹ سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے مواخذے کی منسوخی کے حق میں فیصلہ طلب کیا جائے گا۔ ملکی سینیٹ بدھ کے روز خاتون صدر کے مجوزہ مواخذے پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ابتدائی طور پر صدر کو ایک سو اسی دنوں کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے۔ برازیل میں کئی ماہ سے جاری اس سیاسی کش مکش کی وجہ سے اس ملک میں احتجاجی مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ چند ماہ بعد اس ملک میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد بھی ہونا ہے۔

[pullquote]ہنگری: پارلیمان میں پناہ گزینوں کے کوٹے سے متعلق ریفرنڈم کروانے پر اتفاق
[/pullquote]

یورپی ملک ہنگری کے سیاستدانوں نے پناہ گزینوں کے کوٹے سے متعلق ریفرنڈم کروانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی یونین مستقبل میں مہاجرین کو یورپی ملکوں میں کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ملکی پارلیمان میں یہ درخواست حکمران جماعت کے دائیں بازو کی قدامت پسند وزیر اعظم وکٹر اوربان کی طرف سے جمع کروائی گئی تھی۔ حکومتی مرضی کے مطابق یہ ریفرنڈم آئندہ موسم خزاں میں کروایا جائے گا۔

[pullquote]زرد بخار کی وباء پھیل سکتی ہے، ڈبلیو ایچ او کی ’ہنگامی‘ وارننگ
[/pullquote]

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہےکہ افریقی ملکوں انگولا، یوگنڈا اور ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں زرد بخار کی وباء پھیل سکتی ہے۔ انگولا میں گزشتہ ششماہی کے دوران زرد بخار کے دو ہزار سے زائد کیسز منظر عام پر آئے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے تقریباﹰ تین سو افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔ زرد بخار مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]بلےبازوں کے لیے نئے ڈیزائن کے ہیلمٹ پہننا ضروری
[/pullquote]

160511025945_h_640x360__nocredit

آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کے موت کے بعد حفاظتی سامان کی جانچ کا حکم دیا گیا تھا
آسٹریلیا میں کرکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ بلےبازوں کو فاسٹ اور میڈیم فاسٹ بولنگ کا سامنا کرتے وقت نئے ڈیزائن کے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا۔
یہ فیصلہ آسٹریلوی بلےباز فلپ ہیوز کی موت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد آیا ہے۔ وہ نومبر 2014 میں سر کے پچھلے حصے پر گیند لگنے سے دو روز کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ ان کی موت کے بعد کرکٹ کے حفاظتی اقدامات کی جانچ کا حکم دیا گیا تھا۔
نئے قوانین کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک میچوں میں بلے بازوں کو برطانوی معیار کے ہیلمٹ پہننا ہوں گے۔
کھلاڑیوں کو یہ ہیلمٹ تربیت کے دوران بھی پہننا ہوں گے۔ وکٹوں کے قریب کھڑے ہونے والے وکٹ کیپروں اور بلےباز سے سات میٹر کے فاصلے پر کھڑے فیلڈروں کو بھی لازمی طور پر یہ ہیلمٹ پہننا ہوں گے۔

[pullquote]اسمگلنگ الزامات پرنیلم حسین کا پی ایچ ایف کونوٹس
[/pullquote]

malaysia_hockey_620_410_100

لاہور: پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی نیلم حسین نے ان پر اور ان کے شوہر پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نیلم حسین نے لاہور میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف نے ان کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر اور اسلام آباد کے ٹائیگر کلب کے مالک عامر سلمان پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا غلط الزام عائد کیا لیکن ہمیں پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کو بیرون ملک لے جانے کا این او سی ملا اور نہ ہی ہم نے کسی کھلاڑی کو کسی ملک میں چھوڑا۔

[pullquote]’آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے عہدہ نہیں چھوڑا’
[/pullquote]

573308fa0abf1

ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سابق صدر ششانک منوہر نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کے لیے ہندوستانی بورڈ کی صدارت سے استعفیٰ دیا۔
دوسری مرتبہ ہندوستان کرکٹ بورڈ کے صدر بننے والے جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں انھیں بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
آئی سی سی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ نیا چیئرمین آزاد ہو گا اور وہ ششانک منوہر اور سری نواسن کی طرح اپنے بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکے گا۔
اس لیے ششانک منوہر کے استعفے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے بی سی سی آئی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]پرینکا چوپڑہ دس ’ملینیئل لیڈرز‘ میں شامل
[/pullquote]

paryanka

پرینکا فی الحال ہالی وڈ کے لیے شوٹنگ کر رہی ہیں
بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شامل پرینکا چوپڑہ کو دنیا کے دس ملینیئل لیڈرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اس اعزاز پر انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا: ’اس قدر شاندار لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جانا بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ کا شکریہ۔‘
اس سے قبل وہ ٹائم ميگزین کی انتہائی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کی جا چکی ہیں اور اب انھیں ’یو ایس نیوز‘ کی فہرست میں شامل کیا گيا ہے۔
ان نمایاں اور باوقار شخصیتوں میں پاکستان کی ملالہ یوسف زئي، کم جونگ ان، مارک زوکر برگ، پرنس ولیم، میری کیٹ اور ایشلی اولسین، رفائیل نڈال، سونیتا علی زادہ اور مہاری بلیک شامل ہیں۔

[pullquote]’بولی وڈ میں اب ہر کسی کیلئے گزارا کرنا مشکل ہے‘
[/pullquote]

salman khan

بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب انہیں فلمی صنعت میں اپنی جگہ قائم رکھنے کے لیے خاص محنت نہیں کرنی پڑتی تاہم بولی وڈ میں دبنگ اداکار کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے اس سوچ کو بلکل غلط قرار دیا ہے۔
ہندوستان کی ایک ویب سائٹ بولی وڈ لائف کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے بولی وڈ میں اپنا تجربہ، دوسرے اداکاروں سے مقابلہ اور کامیاب حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کوشش کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔
سلمان خان کا کہنا تھا ’فلمی صنعت میں اب ہر کسی کے لیے گزارا کرنا بہت مشکل ہے، ایسے بہت سے لوگ نظر آتے ہیں جو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن پھر وہ کہتے ہیں ’آپ جانتے ہیں نہ یہاں کیسے کام ہوتا ہے، وہ ایک فلمی گھرانے سے ہیں یا ان کا بوائے فرینڈ سپر اسٹار ہے اور ہمارا کوئی سپورٹ اور گاڈ فادر نہیں‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے