ابھیشیک ایشوریا کی جامنی لپ اسٹک کے دیوانے

2016 کانز میں جہاں اشیوریا رائے کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا گیا وہیں ان کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ جامنی رنگ کی لپ اسٹک ان کی اہلیہ سابق مس ورلڈ پر بہترین لگ رہی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب ابھیشیک بچن سے ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ‘مجھے لگتا ہے وہ بہترین نظر آرہی تھیں، وہ ہمیشہ ہی بہت باکمال دکھتی ہیں’۔

کانز میں اپنی فلم ‘سربجیت’ کے پریمئیر کے دوران ایشوریا نے جامنی رنگ کی لپ اسٹک کا استعمال کرکے سب کی توجہ اپنی طرف کرلی تھی۔

[pullquote]ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر چرچا
[/pullquote]

ان کے اس میک اپ کا جہاں سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا گیا وپیں چند لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا مضبوط قدم صرف ایشوریا ہی اٹھا سکتی ہیں۔

اس دوران ایشوریا ڈیزائنر رمی کاڈی کا بنایا ہوا گاؤن پہنی نظر آئیں۔

ایشوریا نے اس سال کانز میں اپنے 15 سال مکمل کرلیے ہیں، تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کے ملبوسات کو ملا جھلا ردعمل موصول ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے