اب خون پانی کی طرح بہے گا: داعش کی دھمکی

isشام اور عراق میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش نے روس کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب خون پانی کی طرح بہے گا۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنٹنٹ کے مطابق داعش کے غیر ملکی لینگویج پروپیگنڈا گروپ الحریت میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری ویڈیو میں روس کو دھمکی دی گئی ہے کہ ’’جلد بہت جلد خون پانی کی طرح بہے گا۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ کافر کا گلہ چاقو کی مدد سے کاٹ دیا جائے گا اور بہت جلد کرملین (روس کا ایوان صدر) ہمارا ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں مصر کے شہر شرم الشیخ کے صحرائے سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کی ذمہ داری بھی داعش نے ہی قبول کی تھی۔ طیارے میں عملے کے افراد سمیت 224 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جن میں زیادہ تعداد روسی شہریوں کی ہی تھی۔ دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے روس کے جنوب مشرقی گاؤں کینتیشیوو کو بموں کے ذریعے تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جسے اسپیشل فورسز نے گزشتہ ہفتے ناکام بنایا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے