اب فیس بک کے ساتھ ‘ جادو’ کریں

fbاب آپ تصویروں کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ فیس بک پر جادو بھی کرسکتے ہیں کیونکہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ ‘ فوٹو میجک’ نامی ایک فیچر کو آزما رہی ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر کو شیئر کرنا آسان تر ہوجائے گا یہاں تک کہ وہ فیس بک پر اپ لوڈ ہونے سے بھی پہلے اسے شیئر کرسکیں گے۔

اس نئے فیچر میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے اور فیس بک میسنجر پر یہ آپ کے دوستوں کی لی جانے والی نئی تصاویر کی شناخت کرکے ان کے ساتھ شیئر کردے گی۔

اگر فوٹو میجک نے کسی تصویر میں کسی بھی دوست کو شناخت کرلیا تو میسنجر فوری طور پر ایک نوٹیفکیشن بھیجے گا کہ کیا یہ تصویر اس شخص کو بھیج دی جائے ؟ یعنی آپ کو اس دوست کو میسج یا ٹیکسٹ کرنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ ‘ جادو’ فوری طور پر ہوگا یعنی جب بھی وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی نئی تصویر لیں گے تو ان کو چند لمحوں میں وہ تصویر سینڈ ہوجائے گی۔

آئی فون صافین کے لیے یہ ٹیکنالوجی پہلے کیمرہ رول کو اسکین کرے گی اور پھر اسے بھیجے گی۔

فیس بک یہ کام آپ کی اجازت کے بغیر نہیں کرے گی مگر آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا کہ کب آپ نے اس کی اجازت دے دی۔

فوٹو میجک استعمال کرنے کی صورت میں آپ میسنجر کو اپنے کیمرے تک رسائی دیں گے اور اگر آپ پہلے کبھی اپنے دوستوں کو کوئی تصویر میسنجر کے ذریعے بھیج چکے ہیں تو یہ آپشن خودکار طور پر ایکٹو ہوجائے گا۔

فیس بک میسنجر کے عہدیدار ڈیوڈ مارکوس نے اپنی ایک پوسٹ میں اس تیز رفتار شیئرنگ فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی اسے آسٹریلیا میں آزمایا جارہا ہے جس کے بعد دیگر ممالک میں اسے بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہم ترین پیشرفت ہے جس کی مدد سے محض 2 کلک کرکے تصاویر کو پورے گروپ کو شیئر کی جاسکے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے