اتوار 15 مئی 2016 کی اہم ترین خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]وزیر اعظم پیر کو اہم اعلان کریں گے
[/pullquote]

nawaz

اسلام آباد: سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات سے چھٹکارے کے لئے حکومت کی جانب سے بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے، اپوزیشن کی مشاورت سے مستقل بنیادوں پر نیا احتساب کمیشن بنے گا۔ وزیر اعظم پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اعلان کریں گے۔ پاناما لیکس کے ہنگامے اور سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات کے تناظر میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع ہیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دو نوں میں موجود ایسے عناصر جو ملک میں کسی بھی قسم کی لوٹ مار کرنے میں ملوث ہیں کا کڑا احتساب کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ احتساب یکساں بنیادوں پر ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق احتساب کا عمل دو مراحل میں طے کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نئے ٹی او آرز طے کر کے پاناما لیکس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

[pullquote]پاک امریکا تعلقات پیچیدگی کا شکار
[/pullquote]

gorgeous-american-patriotic-eagle-with-usa-flag-204x150

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ضروری اور اہم نوعیت کے تعلقات قائم ہیں اور انھیں پیچیدہ ہونے کے باوجود نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی شہر واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے پاکستان کی جانب سے افغانستان سے منسلک طورخم سرحد کو کھولے جانے کے اقدام کو سراہا ہے۔
صحافیوں نے جان کربی سے سوال کیا کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے حالیہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات گذشتہ 3 ماہ سے دباؤ کا شکار ہیں تو اس پر امریکا کا کیا مؤقف ہے، جس پر جان کربی نے کہا کہ ‘یہ انتہائی اہم اور ضروری تعلقات ہیں، جس پر ہم پختہ یقین رکھتے ہیں، یہ کچھ موقع پر پیچیدہ ہوجاتے ہیں؟ یقینا ایسا ہوجاتے ہیں’۔

[pullquote]پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ
[/pullquote]

siraj

کوہاٹ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ کرپٹ سیاست دان اور سرمایا داروں عوامی اور اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکتے۔ پاکستان دنیا میں اسلامی ملک کی حیثیت سے وجود میں آیا ۔ مسلم لیگ (ن) اسے سیکولر بنانا چاہتی ہے۔ ملک سے کرپشن، ناانصافی، لوٹ مار کے خاتمے کے لئے پاکستان کرپشن فری مہم اور 25 مئی ٹرین مارچ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اتوار کے روز کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے ملک کی اشرافیہ کا پردہ چاک کر دیا ہے اور ان کے کرتوت پاکستان اور دنیا کے سامنے لے آئی ہے۔ پانامہ لیکس میں جس جس کا بھی نام آیا ہے وہ چاہے وزیراعظم ہو یا عمران خان سمیت تمام سیاست دان اور سرمایہ داروں کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے اور کرپٹ عناصر کا چہرہ عوام کے سامنے ظاہر نہیں کرنا چاہیئے۔

کراچی: درخشاں سے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار

arrested_4_8

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے درخشاں سے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پاک کالونی سے گینگ وار کا ملزم پکڑا گیا شہر قائد میں درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا دہشتگردوں میں مسلم خان، نادر علی اور شوکت علی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 آوان بم اور ایک رائفل برآمد ہوئی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے پاک کالونی تھانے کے علاقے بڑا بورڈ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

[pullquote]فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 5 مزدور جاں بحق
[/pullquote]

dead_bodies_2

کراچی: کراچی کے علاقہ کورنگی ویٹا چورنگی پر فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں صفائی کے لیے داخل ہونے والے 5 مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق اور 3 بے ہوش ہو گئے۔ ٹینک میں موجود زہریلی گیس کی وجہ سے آٹھ مزدور بے ہوش ہو گئے تاہم جب ریسکیو اہلکاروں نے ان مزوروں کو وائر ٹینک سے نکالا تو ان میں سے پانچ دم توڑ گئے جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بے ہوش کی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں مزدور کیمیکل ٹینک کی صفائی میں مصروف تھے۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]عراق میں گیس پلانٹ پر خودکش بمباروں کا حملہ، 11 افراد ہلاک
[/pullquote]

151007122244_urdu-breaking-bigger-font

حکام کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب گیس کی فیکٹری پر چھ خودکش بمباروں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح بغداد کے شمالی علاقے تاجی میں ایک گاڑی نے فیکٹری کے داخلی دروازے کو نشانہ بنایا جس کے بعد چھ حملہ آور فیکٹری میں داخل ہوگئے۔
جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور خودکش جیکٹس پہنے حملہ آوروں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔
حکام نے اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ جس کے قبضے میں عراق کے مغربی اور شمالی علاقے ہیں پر عائد کی ہے۔

[pullquote]انڈیا: سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک
[/pullquote]

160515064606_telangana_general_road_624x351_ap

انڈیا کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے عادل آباد ضلعے میں ہونے والے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انڈیا کی خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مرنے والوں کا تعلق مغربی ریاست مہاراشٹر سے تھا اور ان میں پانچ خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔
یہ حادثہ سنیچر کی رات کو پیش آيا۔
ضلع عادل آباد کے ایس پی ترون جوشی نے پي ٹی آئي کو بتایا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب ہوا جس میں ایک ٹپر اور آٹو میں ٹکر ہوگئی۔
ایس پی کے مطابق آٹو میں 18 افراد سوار تھے جن میں 14 کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاسکا۔

[pullquote]المکلا میں خودکش حملہ، دو درجن سے زائد ہلاک
[/pullquote]

یمن کے بندرگاہی شہر المکلا میں ایک خود کش بمبار کے حملے میں کم از کم پچیس زیر تربیت پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اِس حملے کی ذمہ داری جنوبی یمن میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔ خود کش حملہ آور نے اپنی بارودی جیکٹ زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی ایک قطار میں کھڑے ہو کر اڑائی۔ اِس حملے میں ساٹھ دیگر رنگروٹ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بارے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ المکلا کے بندرگاہی شہر پر یمنی فوج نے چند روز قبل گزشتہ ماہ کے دوران القاعدہ کے جہادیوں کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا۔ رواں ہفتے کے دوران المکلا شہر میں کیا گیا یہ دوسرا خود کش حملہ ہے۔

[pullquote]امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور یورپ کے دورے پر
[/pullquote]

امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری شام، یمن اور لیبیا کے تنازعات پر خصوصی بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ اِس دورے کے بعد یورپ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ آج سعودی شہر جدہ میں امریکی وزیر خارجہ شاہ سلمان کے علاوہ ولی عہد، نائب ولی عہد اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے آج اتوار ہی کے روز کیری ویانا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ وہ ویانا میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور پھر نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے برسلز پہنچیں گے۔ بعد میں وہ اپنے صدر کے ایشیائی دورے کے دوران ویتنام میں اُن کے وفد میں شامل ہو جائیں گے۔

[pullquote]ترک پولیس نے اپوزیشن کی کانفرنس کے مقام کا محاصرہ کر لیا
[/pullquote]

ترک دارالحکومت انقرہ میں ترک پولیس نے قدامت پسند جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا۔ یہ کانفرنس ایک ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تھی۔ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی خصوصی کانگریس میں شرکاء اپنے موجودہ لیڈر دولت بہاجیلی کی قیادت پر عدم اعتماد کرنے والے تھے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی اے کے پارٹی دستور جو ترامیم چاہتی ہے، اُس کی حمایت میں بہاجیلی بھی ہیں۔ پارٹی کانگریس کے شرکاء نے پولیس ایکشن کی ذمہ داری حکمران جماعت پر ڈالی ہے۔ دوسری جانب نیشنلسٹ پارٹی کے بیشتر اراکین ایردوآن پلان کی مخالفت میں ہیں۔ بہاجیلی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے نیشنلسٹ پارٹی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔

[pullquote]شمالی کوریا نے روسی کشتی کو آزاد کر دیا
[/pullquote]

روسی حکام نے واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا میں پابند کی گئی روسی کشتی کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب کشتی شمالی کوریائی بندرگاہ کِمچائک سے ولاڈی ووسٹک کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔ شمالی کوریائی شہر چونگجِن میں متعین روسی قونصلر نے اپنے ملک کی نیوز ایجنسی ریا نووسٹی کو بتایا کہ شمالی کوریائی کوسٹ گارڈز نے غلط فہمی میں روسی کشتی کو جمعے کے روز روک کر بندرگاہ پر پابند کر دیا تھا۔ یہ کشتی جنوبی کوریا میں کشتی رانی کے مقابلے میں شرکت کے بعد بحیرہ جاپان سے گزرتے ہوئے روسی بندرگاہ ولاڈی ووسٹک جا رہی تھی۔ کشتی روکے جانے پر ماسکو حکومت نے شمالی کوریا سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔ روس اور شمالی کوریا کے درمیان خوشگوار باہمی تعلقات قائم ہیں۔

[pullquote]جرمن پولیس نے ایک سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا
[/pullquote]

جرمنی کے مشرقی علاقے میں کوئلے کی کان کنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ایک سو سے زائد افراد کو جرمن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مشرقی جرمن شہر کاٹ بُس کی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔ تین سو سے زائد مظاہرین راستے کی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے کان کنی کے مقام شوارٹزے پمپے (Schwarze Pumpe) تک پہنچ گئے تھے۔ اِس مقام پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ نصب ہے۔ پولیس کارروائی کے دوران کم از کم دو مظاہرین کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ اِس مظاہرے کا انتظام ماحول دوست تنظیموں کلیماٹے کامپ (Klimatecamp) اوراینڈے گِلینڈے (EndeGelaende) نے کیا تھا۔

[pullquote]آسٹریلیا میں پانچ مشتبہ جہادیوں پر فرد جرم عائد
[/pullquote]

آسٹریلوی پولیس نے اُن پانچ شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے جو عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شامل ہونے کے لیے سفر شروع کرنے والے تھے۔ یہ پانچوں شام پہنچنے کے لیے موٹر بوٹ کے ذریعے پہلے انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ وہ انڈونیشیا سے فلپائن پہنچ کر شام جانے کی پلاننگ کیے ہوئے تھے۔ ان پانچوں افراد کی عمریں اکیس اور اکتیس برس کے درمیان ہیں۔ ان پر ایک غیر ملک میں جا کر پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل جارج برانڈس کے مطابق ملکی حکام کو اُن کے مشرق وسطیٰ کے سفر کی منصوبہ بندی کے بارے میں پہلے سے آگہی حاصل تھی اور اُن کو صرف مہلت دی گئی تھی۔

[pullquote]بنگلہ دیشی ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ایک مبینہ قاتل گرفتار
[/pullquote]

بنگلہ دیش کی پولیس نے ایک انتہا پسند مسلمان کو اِس شبے میں گرفتار کیا ہے کہ وہ دو ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ ڈھاکا کے ایک اپارٹمنٹ میں سلہاز منان اور تنوئے موجمدار نامی ہم جنس پرستوں کو چھ افراد نے چاقو کا وار کرتے ہوئے قتل کر ڈالا تھا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے انتہا پسند مسلمان کا نام شریف الاسلام شہاب بتایا ہے۔ ڈھاکا پولیس کے ترجمان معروف حسین سردار نے رپورٹرز کو بتایا کہ دو ہم جنس پرستوں کے قتل میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سردار کے مطابق گرفتار ہونے والا انتہا پسند گروپ ’انصار اللہ بنگلہ ٹیم‘ کا رکن ہے۔ دونوں ہم جنس پرست امریکا کے انٹرنیشنل امدادی ادارے کے ملازم تھے۔

[pullquote]چین کے بارے میں امریکی رپورٹ پر بیجنگ حکومت کی کڑی نکتہ چینی
[/pullquote]

چین کی وزارت دفاع نے اُس امریکی رپورٹ پر سخت تنقید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین میں عسکری سرگرمیوں سے ایک خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی چینی عسکری سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ میں چین کی قومی دفاعی پالیسی کے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ چینی حکومت نے اِس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دفاعی موقف پر ڈٹے رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے مطابق بیجنگ حکومت کی ڈیفنس پالیسی بنیادی طور پر دفاعی نوعیت کی ہے اور اِس کا مرکزی نکتہ چین کی سلامتی اور جغرافیائی حد بندی کو محفوظ رکھنا ہے۔

[pullquote]بند فیکٹریوں پر قبضہ کر لیں گے: وینزویلا کے صدر کی دھمکی
[/pullquote]

اقتصادی مشکلات کے شکار ملک وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دھمکی دی ہے کہ بند فیکٹریوں کو چالو نہ کیا گیا تو انہیں حکومتی کنٹرول میں لے کر پروڈکشن شروع کر دی جائے گی اور اِن کے مالکان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ بند فیکٹریوں کے مالکان کو یہ دھمکی صدرمادورو نے ملکی دارالحکومت کاراکس میں اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ مادورو نے یہ دھمکی ایسے وقت میں دی ہے جب اپوزیشن نے صدر سے کہا ہے کہ وہ ملک کی سیاسی مشکلات کے تناظر میں ریفرنڈم کا اعلان کریں بصورتِ دیگر معاشرے میں شدید بدامنی اور افراتفری پیدا ہونے کا امکان ہے۔

[pullquote]امریکا میں ماحول دوستوں کا زوردار مظاہرہ
[/pullquote]

امریکی ریاست واشنگٹن میں سینکڑوں افراد نے فوسل فیولز کے استعمال کے خلاف مارچ کرتے ہوئے دو تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں کے سامنے پہنچ کر امریکا اور دوسرے ملکوں کی ماحول دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی طرح ایک اور گروپ نے اُس ریلوے ٹریک کو بند کر دیا جو اِن فیکٹریوں سے خام تیل کو صاف کرنے کے بعد تیار کی گئی مصنوعات لے کر دوسرے امریکی مقامات کی جانب روانہ کیا جاتا ہے۔ یہ ریل ٹریک دو روز سے بند ہے۔ امریکی شہر سیئیٹل سے ستر کلومیٹر دور اناکورٹس کی ریفائنریوں کی جانب ماحول دوست مظاہرین نے ہر ممکن طریقے سے پہنچنے کی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ امریکا میں دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں ماحول دوست مظاہرین آج علامتی احتجاجی مارچ کریں گے۔

[pullquote]پیرو میں بس کا حادثہ، ایک درجن ہلاک
[/pullquote]

پیرو کے حکام نے بتایا ہے کہ شمالی ساحلی علاقے میں ایک بس کے سڑک سے اچانک زمین پر اتر کر الٹنے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثہ پیرو کے صوبے ویرُومیں پیش آیا۔ ٹرک کے الٹ جانے سے ہلاکتوں کے علاوہ دیگر انتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ابھی اِس پر تفتیش کر رہی ہے کہ بس حادثہ تیز رفتاری سے ہوا یا بریکیں فیل ہو جانے کا نتیجہ ہے۔ پیرو میں رواں ہفتے کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں تینتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]امریکا میں بس الٹ گئی، آٹھ ہلاک
[/pullquote]

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک چارٹرڈ بس کے الٹ جانے کے باعث کم از کم آٹھ انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ اِس حادثہ میں زخمیوں کی تعداد تینتالیس بتائی گئی ہے۔ بس میکسیکو اور امریکا کی سرحد کے قریب ریو گرانڈے ویلی سے ایک جوئے خانے کی جانب جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پبلک سیفٹی محکمے کے مطابق بس کو جس وقت حادثہ پیش آیا، اُس وقت بارش ہو رہی تھی اور امکاناً بس پھسل کر الٹ گئی۔ حادثے کا مقام ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی ہے۔ ویب کاؤنٹی بڑے سرحدی شہر لاریڈو سے پچپن کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]ایشین اسکواش چمپین شپ پاکستان کے نام
[/pullquote]

57384d8688521

تائی پے: پاکستان نے فرحان محبوب اور فرحان زمان کے شاندار کھیل کے بدولت ایشین اسکواش چمپین شپ جیت لی۔
تائیوان میں کھیلے گئے ایشین اسکواش چمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے تھا۔
پاکستان کی جانب سے فرحان محبوب اور فرحان زمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 2-0 سے شکست دے دی۔
فرحان محبوب کو میچ میں کامیابی کے لیے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم میچ کو 11-4 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
فرحان زمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو باآسانی شکست دے دی۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]یوکرین کی جمالہ یورو وژن مقابلے کی فاتح
[/pullquote]

160515002826_jamala_eurovision_640x360_afp_nocredit

جمالہ اس مقابلے میں شرکت کرنے والی آج تک کی واحد کرائمیائی تاتاری ہیں اور ان کے سیاسی نغمے پر شو سے قبل ہی تنازع کھڑا ہو گیا تھا.
یوکرین کی جمالہ نے رواں سال کا گائیکی کا یورو وژن مقابلہ جیت لیا ہے۔ یہ مقابلہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں منعقد ہوا تھا۔
روس کے سربراہ جوزف سٹالن کے دور حکومت میں کرائمیا میں ہونے والی نسل کشی پر مبنی گیت ’1944‘ پر یوکرین کو 534 پوائنٹس ملے۔
آسٹریلیا 511 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ فیورٹ روس 491 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے