اتوار : 27 اکتوبر 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]’اسلامک اسٹيٹ‘ کا سربراہ بغدادی امريکی کارروائی ميں ہلاک[/pullquote]

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی ميں سرگرم شدت پسند تنظيم ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے ايک خصوصی خطاب ميں بغدادی کی ہلاکت سے متعلق خبروں کی تصديق کی۔ انہوں نے بتايا کہ داعش کے سربراہ کو خصوصی امريکی دستوں نے گزشتہ روز شمال مغربی شام ميں انسداد دہشت گردی کی ايک کارروائی ميں ہلاک کیا۔ يہ کارروائی دو گھنٹوں تک جاری رہی اور اس ميں امريکی افواج کا کوئی اہلکار ہلاک نہيں ہوا۔ ٹرمپ نے مزيد بتايا کہ بغدادی کی ہلاکت کے بعد متعلقہ کمپاؤنڈ سے حساس معلومات و مواد امريکی فورسز نے اپنی تحويل ميں لے ليا ہے۔

[pullquote]شمالی شام ميں کارروائی، نو افراد ہلاک[/pullquote]

شام کے شمال مغربی حصے ميں ايک فوجی کارروائی ميں کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سيريئن آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کے مطابق جس وقت ہيلی کاپٹر کی مدد سے يہ فضائی حملہ کيا گيا، اس وقت اسلامک اسٹيٹ یا داعش کے ارکان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ انسداد دہشت گردی کی يہ کارروائی ادلب ميں بريشا کے ديہات کے ايک مکان پر کی گئی۔

[pullquote]شامی اور ترک افواج کے درميان جھڑپيں[/pullquote]

شامی اور ترک افواج کے مابين جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہيں۔ يہ جھڑپيں ترک سرحد سے متصل شہر راس العين ميں اتوار کو ہوئيں۔ فی الحال ان جھڑپوں ميں جانی و مالی نقصان کی تفصيلات سامنے نہيں آئی ہيں۔ اسی دوران ترک فوج کی جانب سے دعوی کيا گيا ہے کہ راس العين ہی کے علاقے ميں کردوں نے انہيں نشانہ بنايا۔ اس حملے ميں ايک ترک فوجی ہلاک اور پانچ ديگر زخمی ہو گئے ہيں۔ يہ چھڑپيں فائر بندی کے اس معاہدے کے باوجود ہوئی ہيں، جو روس کی ثالثی ميں کردوں کے انخلاء کے ليے طے کيا گيا تھا اور جس کی مدت آئندہ منگل کو ختم ہو رہی ہے۔

[pullquote]ٹيکساس ميں فائرنگ کا واقعہ، دو افراد ہلاک[/pullquote]

امريکی رياست ٹيکساس ميں فائرنگ کے ايک واقعے ميں دو افراد ہلاک اور چودہ ديگر زخمی ہو گئے ہيں۔ پوليس کے مطابق يہ واقعہ گرين ول شہر ميں ايک نجی پارٹی کے دوران ہفتے اور اتوار کی درميانی شب پيش آيا۔ حکام نے حملہ آور کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ فائرنگ کا يہ واقعہ ايک يونيورسٹی کے پاس پيش آيا تاہم حکام اور يونيورسٹی انتظاميہ نے تصديق کی ہے کہ تقريب نجی سطح کی تھی اور تعليمی ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہيں۔

[pullquote]زلمے خليل زاد افغانستان کے دورے پر[/pullquote]

افغانستان کے ليے امريکا کے خصوصی مندوب زلمے خليل زاد کابل کے دورے پر ہيں۔ ان کے اس دورے کا مقصد صدر اشرف غنی کو امن عمل ميں تازہ پيش رفت سے آگاہ کرنا ہے۔ امريکا اور طالبان کے مابين دو برس تک جاری رہنے والے امن مذاکرات کی کچھ ماہ قبل معطلی کے بعد خليل زاد کا يہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔ افغان امن عمل کی بحالی کے ليے چند روز قبل روسی، پاکستانی، چينی اور امريکی اہلکاروں نے ماسکو ميں ملاقات کی جبکہ خليل زاد بھی اسی ماہ پاکستان ميں افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چيت کر چکے ہيں۔

[pullquote]افغان صدارتی اليکشن کے نتائج کا اعلان چودہ نومبر کو متوقع[/pullquote]

افغانستان ميں اٹھائيس ستمبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان اب چودہ نومبر کو کيا جائے گا۔ يہ اعلان افغان اليکشن کميشن کی سربراہ نے آج اتوار کو کيا۔ تکنيکی مسائل، بے ضابطگيوں اور دھاندلی کے الزامات کے تناظر ميں انتخابی نتائج کا اعلان متعدد مرتبہ تاخير کا شکار ہو چکا ہے اور اب جا کر ابتدائی نتائج کے اعلان کے ليے حتمی تاريخ کا اعلان کيا گيا ہے۔ مرکزی اميدوار صدر اشرف غنی اور چيف ايگزيکيٹو عبداللہ عبداللہ ہے۔ اگر کوئی اميدوار پچاس فيصد سے زيادہ عوامی تائيد حاصل کرنے ميں ناکام رہا، تو صدارتی اليکشن کا دوسرا مرحلہ منعقد ہو گا۔

[pullquote]داعش کی روسی خواتين ارکان کی جانب سے وطن واپسی ميں مدد کی اپيل[/pullquote]

اسلامک اسٹيٹ کی صفوں ميں شامل ہو کر شام اور عراق ميں لڑنے والے روسی خواتين نے صدر ولاديمير پوٹن سے اپنی وطن واپسی ميں مدد فراہم کرنے کی اپيل کی ہے۔ کردوں کے علاقوں ميں حراستی مراکز ميں موجود چند خواتين کی آڈيو ريکارڈنگز گزشتہ روز منظر عام آئيں، جن ميں يہ عورتيں جذباتی انداز ميں صدر سے مدد مانگ رہی ہيں۔ ہزاروں روسی شہری داعش ميں شموليت اختيار کر کے شام اور عراق ميں لڑ چکے ہيں تاہم خود ساختہ خلافت کے خاتمے کے بعد يہ لوگ اب کردوں کی قيد ميں ہيں ۔ روسی شہريت کے حامل کچھ بچوں اور عورتوں کو وطن واپس لايا جا چکا ہے۔ فی الحال ماسکو حکومت نے اس پيش رفت پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا ہے۔

[pullquote]ترکی نے شام پر جرمن تجويز رد کر دی[/pullquote]

ترکی نے جرمنی کی طرف سے شمالی شام میں ایک بین الاقوامی سکیورٹی زون کے قیام کی تجویز رد کر دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ ميلود چاوش اولو نے انقرہ کے دورے پر گئے جرمن وزير خارجہ ہائيکو ماس سے ملاقات کے بعد جرمنی کی تجویز کو غیرحقیقت پسندانہ قرار دیا۔ جرمن حکومت شام میں ترک فوجی کارروائی کو بين الاقوامی قوانين کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور وہاں ترک فوجوں کے مستقل قیام کے خلاف ہے۔ لیکن ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اس مسئلے میں اب صرف ترکی ہی نہیں بلکہ شام، روس اور دیگر ممالک بھی فریق ہیں۔ ترکی نے پچھلے ہفتے روس کے ساتھ مل کر شمالی شام میں پر ايک سمجھوتہ کیا تھا، جس پر جرمنی نے نکتہ چینی کی ہے۔

[pullquote]چلی: کابينہ کے ارکان سے استعفے طلب کر ليے گئے[/pullquote]

چلی کے صدر سباستيان پانيئرا نے ملک ميں جاری احتجاج اور مظاہروں کےبعد اپنی پوری کابينہ کو فارغ کر دیا ہے۔ پانيئرا نے ہفتےکے روز اعلان کیا کہ اب نئی حکومت کا قيام عمل ميں آئے گا اور سماجی اصلاحات متعارف کرائی جائيں گی۔ صدر پانيئرا نے مزيد کہا کہ کئی شہروں ميں کرفيو بھی ختم کيا جا رہا ہے۔ چلی کے دارالحکومت سينٹياگو ميں جمعے کے روز حکومت مخالف مظاہرے میں لگ بھگ بارہ لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

[pullquote]عراق ميں مظاہرے جاری، تازہ جھڑپوں ميں سات افراد ہلاک[/pullquote]

عراق ميں حکومت مخالف مظاہرين اور پوليس کے مابين جھڑپوں ميں ہفتے کو سات افراد مارے گئے۔ يوں پچھلے دو روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد اننچاس ہو گئی ہے جبکہ عراق کے ہيومن رائٹس ہائی کميشن کے مطابق يہ تعداد تريسٹھ تک پہنچ چکی ہے۔ تازہ پرتشدد واقعات دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہر نصيريہ ميں پیش آئے۔ اسی دوران ملک گير سطح پر احتجاج بھی جاری رہا۔ عراقی حکومت کی مخالفت ميں يہ مظاہرے ملک کے شيعہ اکثريتی علاقوں ميں جاری ہيں، جہاں بعض لوگ ملک ميں ايران کے اثر و رسوخ سے نالاں ہیں۔(Refiles to add dropped word, paragraph 3)BAGHDAD, Oct 27 (Reuters) – Iraq’s elite Counter-TerrorismService said on Sunday it had deployed in the streets of Baghdadupon Prime Minister Adel Abdul Mahdi’s orders to protectimportant state buildings while security forces were busy withprotests.”Counter-Terrorism Service forces have been deployed in someareas of Baghdad to protect state buildings from undisciplinedelements taking advantage of security forces being busy withprotecting protests and protesters,” it said in a statement.Two security sources had told Reuters on Saturday that theelite counter-terrorism forces had been deployed in Baghdad andhad been told to "use all necessary measures” to end ongoingprotests against Abdul Mahdi’s government.(Reporting by Ahmed Aboulenein; editing by Jason Neely)27.10.2019 07:57 UTC

[pullquote]امريکا ميں يہوديوں کے خلاف سب سے خونريز حملہ، ايک سال مکمل[/pullquote]

امريکی سرزمين پر يہوديوں کے خلاف سب سے خونريز حملے کو آج ايک برس مکمل ہو گيا ہے۔ پچھلے سال ستائيس اکتوبر کو پٹسبرگ ميں ايک مقامی شخص نے ٹری آف لائف نامی يہودی عبادت گاہ ميں فائرنگ کر کے گيارہ افراد کو ہلاک کر ديا تھا۔ پٹسبرگ ميں آج يہوديوں کی ايک تقريب ميں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ دنيا کے کئی شہروں میں دعائيہ تقاريب منعقد کی جا رہی ہيں۔

[pullquote]ايودھيا ميں سب سے زيادہ ديے روشن کيے جانے کا ريکارڈ[/pullquote]

بھارتی شہر ايودھيا ميں طلباء اور رضاکاروں نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر چار لاکھ نو ہزار ديے جلا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جسے ’گنس بک آف ورلڈ ريکارڈ‘ ميں شامل کر ليا گيا ہے۔ گنس بک کی طرف سے یہ اعزاز رياست اتر پرديش کے وزير اعلیٰ يوگی ادتھيا ناتھ کو ايک سرٹيفيکيٹ کی صورت میں ديا گیا۔ ہندو عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ رام کی پيدائش ايودھيا ميں ہوئی تھی اور ان کی چودہ سال جلا وطنی سے واپسی کی ياد ميں ہر سال دیوالی کے تہوار پر ديے روشن کيے جاتے ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے