اداکارہ میرا کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

meera3معاوضہ وصول کرنے کے بعد ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر اداکارہ میرا کے خلاف پروڈیوسر نے مقدمہ درج کرادیاہے ۔
اداکارہ میرا نے ملتان کے ایک نجی تھیٹر سے 8 روز کے لئے اسٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اداکارہ نے گزشتہ ہفتے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 3 شوز اچھے کئے لیکن پھر پیر کو ان کا فون پر کسی سے جھگڑا ہو گیا اور وہ منگل کے روز ہوٹل سے غائب ہو گئیں۔
پروڈیوسر زوار بلوچ نے اداکارہ میرا کے خلاف تھانہ کینٹ میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے اورموقف اپنایاکہ اداکارہ میرا نے معاہدے کے مطابق 2 مزید شوز کرنے تھے، جن کے نا ہونے کی وجہ سے شائقین میں بھی غم و غصہ پایا گیا اور انھیں بھی لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا پر ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سے نکاح پر نکاح کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اداکارہ ضمانت پر رہا ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے