اردو کے ممتاز شاعر عبید اللہ علیم کی اٹھارویں برسی

عبید اللہ علیم 12 جون 1939 کو بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔

1952 میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔ 1969 میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی وژن میں بطور پروڈیوسر ملازمت اختیار کی مگر حکام بالا سے اختلافات کی وجہ سے 1978 میں انہوں نے اس ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔

عبید اللہ علیم کا شمار موجودہ دور کے غزل کے بہترین شعرا میں ہوتا ہے۔

انکی شاعری کا پہلا مجموعہ "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں” 1974 میں شائع ہوا جس پر انہیں آدمجی ادبی انعام بھی ملا۔ اس کے علاوہ انکے شعری مجموعوں میں "ویران سرائے کا دیا” اور "نگارِ صبح کی امید” شامل ہیں۔

ان تینوں مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ان کی کلیات یہ زندگی ہے ہماری کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔

ان کی دو نثری تصانیف "کھلی ہوئی ایک سچائی” اور "میں جو بولا” کے نام سے شائع ہو چکی ہیں۔

18 مئی 1998 کو عبید اللہ علیم کراچی میں وفات پا گئے اور کراچی میں اسٹیل مل کے نزدیک رزاق آباد میں باغ احمد نامی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے