اسلا م آباد : بلدیاتی انتخابات کا وقت مکمل ،9امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت مکمل ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں کے باوجود پولنگ کاوقت نہیں بڑھایاگیا۔ اقلیتوں کی نشست پر 9امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح7 سے شام ساڑھے5 بجے تک جاری رہی،انتخابات میں پولنگ کی تاریخ کا سب سے زیادہ وقت دیاگیا،تاہم جن پولنگ اسٹیشنز کے اندر ووٹرز موجود ہیں وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

بلامقابلہ کامیاب ہونے والے 9 اقلیتی امیدوار یونین کونسل 6، 11، 17، 19، 23، 34، 36، 45 اور 48 سے منتخب ہوئے جبکہ یونین کونسل 8،16 اور 23 سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر 3 خواتین امیدوار منتخب ہوئیں۔یونین کونسل 8، 16، 33، 46 اور 50 کے مختلف وارڈزسے 5 جنرل کونسلر بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

یونین کونسل50 گولڑہ کے وارڈنمبر6 سے مسلم لیگ ن کے لیاقت علی ،یونین کونسل45 بڈھانہ کلاں سے اقلیتی نشست پرن لیگ کے راجیش کمار،یونین کونسل 36 سیکٹر جی10/ 3اور4 سے اقلیتی امیدوارآصف سندھو بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

13 یونین کونسلوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرکوئی امیدوارنہیں ہونے کی وجہ سے نشستیں خالی قرار دے دی گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے