اسٹاک ہوم: وین لوگوں پر چڑھ دوڑی، متعدد افراد زخمی

اسٹاک ہوم: یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے میں واقع مصروف دیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر وین لوگوں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنس ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’پولیس کو ایس او ایس الارم کے ذریعے کال موصول ہوئی کہ گاڑی میں موجود ایک شخص نے ڈروٹننگٹن کے علاقے میں کئی لوگوں کو زخمی کردیا ہے۔‘

واقعہ اہلنز ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے باہر پیش آیا، جس کے بعد جائے وقوع سے دھویں کے گہر بادل اٹھنے لگے، تاہم پولیس تاحال حاصل ہونے والی معلومات کی تصدیق کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے