اسکواش: حمزہ خان نے 8 سال بعد پاکستان کو برٹش جونیئر اوپن کا ٹائٹل جتوادیا

پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 8 سال بعد پاکستان کا پہلا ٹائٹل ہے۔

برمنگھم میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں حمزہ خان نے انڈر 15 کے فائنل میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو 16 منٹ میں 4-11 ، 3-11 اور 7-11 سے شکست دے دی۔ برطانوی حریف کیخلاف پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان انڈر 15 پلیئر نے پہلا گیم 6 منٹ جبکہ اگلے دو گیمز 5، 5 منٹ میں جیت کر 2012 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو برٹش اوپن میں ٹائٹل جتوایا۔
2012 میں بھی انڈر 15 پلیئر نے پاکستان کو برٹش اوپن کا ٹائٹل جتوایا تھا جب اسرار احمد نے اس کیٹیگری کا فائنل جیتا تھا۔

محمد حمزہ خان 2017 سے اب تک 9 گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں جس میں دو ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے میڈلز بھی شامل ہیں۔ محمد حمزہ خان مجموعی طور پر کسی بھی ایج گروپ میں برٹش اوپن ٹائٹل حاصل کرنے والے 13 ہویں پاکستانی ہیں، انڈر 15 کا اعزاز حاصل کرنے والے وہ پانچویں پاکستانی ہیں۔ان سے قبل اسرار احمد، شعیب حسن، عامر اطلس خان اور فرحان محبوب بھی انڈر 15 میں برٹش اوپن جیت چکے ہیں۔جیت کے بعد گفتگو میں حمزہ خان نے کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرکے خوش ہیں، اب اگلے سال وہ انڈر 17 میں مقابلہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ دوبارہ پاکستان کیلئے اعزاز جیتیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے