اس فون کو آپ صابن سے بھی دھو سکتے ہیں

اسمارٹ فون بہت جلد گندے ہوجاتے ہیں مگر بیشتر فونز پانی کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے اور صابن کو تو بالکل نہیں۔

تو اب آپ ایسا اسمارٹ فون خرید سکتے ہیں جو نہ صرف واٹر ریزیزٹنٹ ہے بلکہ آپ اسے گرمی پانی اور صابن سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دھو سکتے ہیں۔

یہ ہے کیو سیرا رافری نامی اسمارٹ فون جس کی ٹچ اسکرین کو نہ صرف گیلے ہاتھوں بلکہ دستانے پہن کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ درمیانے درجے کا فون ہے جو 5 انچ اسکرین، 2 جی بی ریم، 16 جی بی میموری، 13 میگا پکسل رئیر کیمرے، 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ 7.0 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے۔

دلچسپ چیز ہے کہ اس فون میں روایتی اسپیکر نہیں اور نہ ہی ائیرپیس پورٹ ہے جو اسے پانی، مٹی وغیرہ سے تحفظ دینے کے لیے ہے۔

اس کی وجہ اسمارٹ سونک ریسیور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے جو آواز کو وائبریشن کی شکل میں ترسیل کرتی ہے۔

یہ فون ہینڈ واش اور عام صابن سے دھونے پر بھی خراب نہیں ہوتا اور اس طرح یہ اپنی نوعیت کا پہلا اسمارٹ فون ہے اس سے پہلے صرف فوم والے سوپ سے بچنے والے اسمارٹ فون متعارف کرائے گئے تھے جو کہ اسی جاپانی کمپنی کے تیار کردہ تھے۔

کیوسیرا رافری اسمارٹ فون رواں سال مارچ میں سب سے پہلے جاپان میں تین رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

https://youtu.be/ylZgmWdhR3s

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے