الوداع نواز …

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ہے۔

نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی اور ملازمین سے مصافحہ بھی کیا، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید اور آصف کرمانی بھی ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق نواز شریف وزیراعظم ہاؤس سے اہل خانہ کے ہمراہ مری روانہ ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں کہا جارہا تھا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک نواز شریف اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے یا وہ لاہور جائیں گے تاہم اب نواز شریف نے مری جانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران عبوری وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی اور مستقل وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کے ناموں کے فیصلے کی توثیق کی گئی جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا نوازشریف کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے شہباز شریف الیکشن لڑیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے