امریکا میں زیر علاج محمد احمد کی حالت مزید بہتر

امریکا میں زیر علاج لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کی حالت میں مزید بہتری آرہی ہے۔ محمد احمد نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں اساتذہ کے مبینہ تشدد کا شکار محمد احمد حکومت سندھ کی مالی معاونت سے امریکی ریاست اوہایو کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے گلے اور سانس کی نالی کے آپریشن کئے جاچکے ہیں۔

والد محمد راشد کے مطابق محمد احمد کی اسپیچ تھراپی جاری ہے اور وہ ابھی صرف دو تین الفاظ بولنے کے قابل ہوسکا ہے تاہم اس کی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

محمد احمد نے کاغذ پر لکھ کر وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیاجبکہ پاکستان زندہ باد اور پاکستان آرمی زندہ باد بھی تحریر کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے