امریکی ائیر فورس کا بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

امریکی ائیر فورس نے تین ماہ سے بھی کم قت میں بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے، بلیسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے فائر کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے