امریکی کمپنی نے آپ کا ’’موڈ‘‘ نوٹ کرنے والی بریسلٹ تیارکرلی

اسمارٹ فون اور موبائل ٹیکنالوجیز کی آمد سے موڈ نوٹ کرنے والی ایپس اور آلات عام دستیاب ہونے لگے ہیں لیکن امریکی کمپنی نے ایسی الیکٹرانک بریسلٹ تیار کی ہے جو بایو سگنل نوٹ کرتے ہوئے آپ کے احساسات کو نوٹ کرتی ہے اور موڈکو بہتر بناتی ہے۔

امریکی کمپنی نے ’’فیل‘‘ (محسوس) نامی اس بینڈ میں چار عدد سینسر نصب کیے ہیں جو نبض، جلد کا درجہ حرارت اور گیلوانی طرز پر جلد کی کیفیت نوٹ کرتے ہیں، اس کا ڈیٹا بلیوٹوتھ سے ایک ایپ تک جاتا ہے اور پورے دن آپ کے موڈ کا اتار چڑھاؤ کا ایک گراف بنتا رہتا ہے۔

bres2

اس بریسلٹ کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کا موڈ کیسا رہا اور کن چیزوں یا باتوں نے آپ کے موڈ پر اثر ڈالا۔ مثلاً آپ کس ماحول میں تھے اور کس سے ملے تھے وغیرہ ۔ مثلاً بہت ذہنی تناؤ کی صورت میں بریسلٹ میں تھرتھراہٹ پیدا ہوتی ہے جس کا مطلب ہے کہ کچھ آرام کریں یا مراقبہ وغیرہ کرکے خود کو پرسکون رکھیے۔ ہینڈ بینڈ یہ بھی کہتا ہے کہ اس وقت آپ کو ہنسنے یا خوش ہونے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو یہ خوشی اور مسرت کا ایک خاکہ ( پلان) بناکر بھی دے سکتے ہے جو آپ کے معمولات کے عین مطابق ہوگا۔ یہ ایجاد موڈ کنٹرول تو نہیں کرسکتی لیکن مزاج بہتر بنانے کا مشورہ ضرور دیتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے