انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر اور سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے کا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 142 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن لانے پر زور دیا تھا اور بظاہر لگ رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر میں اضافے کو مینج کیا جارہا ہے اور ہم آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جارہے ہیں۔

[pullquote]پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی[/pullquote]

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے سے سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے تاریخ کا بلند ترین اضافہ ہواہے۔

ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 64 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 55 ہزار 298 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 3 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 122 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 138.50 روپے پر بند ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے