’انڈیا کے ہتھیاروں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم کے مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے اور وہ اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بناتا رہے گا۔

[pullquote]* بیلسٹک میزائل تجربے سے توازن خراب ہو گا
[/pullquote]

ان خیالات کا اظہار انھوں نے انڈیا کی جانب سے اتوار کو ایک نئے میزائل تجربے کے بعد کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یقیناً پاکستان اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔
انڈیا نے سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو کسی بھی آنے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کے مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے کیونکہ واشنگٹن کے خیال میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے انڈیا کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کے ہتھیاروں میں ہونے والی اس پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے