آسٹریلیا؛ اسٹیو ارون کا خاندان آگ سے جھلسے 90 ہزار جانوروں کا مددگار

آسٹریلیا: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی ہول ناک آگ سے اب تک 25 سے 50 کروڑ جانور کے مرنے کے اطلاعات ہیں وہیں ایک اچھی خبر یہ بھی آئی ہے کہ جانوروں کے تحفظ کے ماہر آنجہانی اسٹیو اِرون کے خاندان نے بھرپور کوشش سے 90 ہزار سے زائد جانوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے۔

آسٹریلیا میں لگنے والی آگ تاریخ کی ہولناک آتشزدگی ہے۔ اس وقت امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے فائر فائٹر اور آسٹریلوی افواج بھی اس آگ کو بجھانے اور جانوروں کو بچانے میں مصروف ہے۔

اس صورتِ حال میں اسٹیوارون کی بیٹی، بنڈی اِرون نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’آگ سے جنگلی حیات کا بہت نقصان ہوا ہے اور ہم محفوظ ہیں، جانوروں کے لیے بنایا گیا ہمارا ہسپتال بہت مصروف ہیں جہاں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوروں کا جھلسنے کے بعد علاج کیا جاچکا ہے، ہم سے جتنا ہوسکا ہم جانوروں کی جانیں بچائیں گے‘۔

بنڈی ارِون نے ایک ٹویٹ میں جھلسے ہوئے پوسم کی تصویر بھی جاری کی ہے جسے لاکھ کوشش کے باوجود نہیں بچایا جاسکا تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ان کے خاندان کے قائم کردہ جانوروں کے ہسپتال میں انتہائی قابل ٹیم ہے اور وہ جانوروں کا علاج کررہی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 63 ہزار مربع کلومیٹر وسیع جنگلات بھسم کرچکی ہیں۔ اس سانحے نے 1300 مکانات سمیت 2500 عمارتوں کو نگل لیا اور اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں یا پھر لاپتا ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے نیوزی لینڈ امریکا اور کینیڈا کے ماہرین اور فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیو اِرون ایک مشہور وائلڈ لائف ماہر گزرے ہیں جو مگرمچھوں پر تحقیق کے لیے مشہور ہوئے اور سمندر میں رے فش کے وار سے انتقال کرگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے