آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ بجھانے والا طیارہ خود تباہ ہوگیا :3 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 3 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں گذشتہ کئی ماہ سے لگی بے قابو آگ کو بجھانے کے دوران پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والے تینوں افراد امریکی شہری تھے جب کہ تباہ ہونے والا سی -130 طیارہ بھی امریکی کمپنی کی ملکیت تھا جو کہ نیو ساؤتھ ویلز انتظامیہ سے معاہدے کے تحت آگ بجھانے میں مصروف تھا۔

نیو ساؤتھ ویلز کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ، حادثے سے قبل طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا جب کہ رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ کے بڑے شعلے بھی دیکھے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں گذشتہ سال لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، گذشدہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث آگ کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے تاہم یہ اب تک مکمل طور پر قابو میں نہیں آسکی ہے۔

خوفناک آگ کے باعث متاثرہ ریاستوں میں 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سیکڑوں گھر اور لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہوچکی ہے۔

آگ کے باعث سب سے زیادہ جنگلی حیات متاثر ہوئی ہے اور 50 کروڑ کے لگ بھگ جانور ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ماحولیاتی مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے