اٹلی کے شہر میلان میں نسل پرستوں کا نماز جمعہ کے دوران مظاہرہ. مسجد سمیت مذہبی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ

اٹلی کے شہر میلان میں مقامی اطالوی نسل پرستوں نے شہر کے جنوب مغربی حصے کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مسجد کے قریب ایک سٹال لگا رکھا تھا جس پر طرح طرح کے نعرے لکھے گئے تھے۔ انھوں نے مسجد کے باہر پلے کارڈ نصب کر رکھے تھے جس پر مسجد کو بند کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ مقامی مسلم افراد کا کہنا تھا کہ یہ یہاں کسی قسم کی مذہبی سرگرمی کو فروغ دینے کے حق میں نہیں اور ان کا یہ مطالبہ ہے کہ مسجد کو بند کیا جائے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی اور کسی بھی قسم کی غیر معمولی سرگرمی کو روکنے کے لئے چوکس تھی۔ پولیس کا رویہ مسلمانوں کی ساتھ نہایت ہی اچھا تھا، تاہم پولیس نے سکیورٹی کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے جمعہ کی ایک نماز ادا کرنے کی اجازت دی اور بعد ازاں مسجد کو بند کر دیا گیا۔ مظاہرین مقامی صحافیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے. جبکہ پولیس نے صحافیوں کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا تاکہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقع نہ پیش آٰے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے