ایرانی انقلاب کی محافظ فوج "پاسداران انقلاب” کا اعلیٰ کمانڈر شعبان نصیری موصل میں ہلاک

ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر شعبان نصیری موصل میں مارے گئے ہیں جبکہ موصل میں عراقی فوج نے دہشت گردوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے ۔

اس آپریشن میں مغربی موصل کے مخصوص علاقوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔فوج نے علاقوں کے رہائشیوں سے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے مشیر اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل شعبان نصیری عراق میں ہلاک ہو گئے ہیں۔وہ پہلے اعلیٰ کمانڈر ہیں، جو موصل کی لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق جنرل شعبان نصیری کی ہلاکت جمعہ کے روز دھماکا خیز مواد پھٹنے سے باعج نامی علاقے میں ہوئی۔

عراقی اور امریکی حکام کے مطابق داعش کا خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی اسی علاقے میں روپوش ہو سکتا ہے ۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایران نے عوامی سطح پر اپنے کسی سینئر فوجی کی ہلاکت کو قبول کیا ہے ۔دوسری جانب عراقی فوج نے موصل شہر کے مغربی حصے میں داعش کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے ۔

اس آپریشن کے دوران مغربی موصل کے مخصوص علاقوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ فوج نے آپریشن کے علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ فوج کے بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن میں فوج اور پولیس کے مختلف دستے شریک ہیں۔

فوج نے الشفا اور ریپبلکن ہسپتال کے علاقوں کو عسکریت پسندوں سے صاف کرنے کی مہم شروع کی ہے جب کہ فیڈرل پولیس کے دستے الزِنجی کے علاقے میں دہشت گردوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ اسی طرح مغربی موصل کے قدیمی علاقے کے تیسرے مقام الصحہ اُولا میں انسداد دہشت گردی کے دستے اِس خصوصی مشن میں شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے