ایرانی پارلیمنٹ نے جوہری معاہدے کی توثیق کردی

iranایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے ۔ایرانی سرکاری میڈیا آئی آر این اے کے مطابق معاہدے کے حق میں پڑنے والے ووٹوں کی تعداد 161 جبکہ مخالفت میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 59 ہے ۔ 13 افراد ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ سے غیر حاضر تھے ۔

تاہم اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اصرار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسپکٹر صرف مخصوص عسکری تنصیبات کا جائزہ لے سکیں گے ۔چھ بین الاقوامی طاقتوں اور ایران کے درمیان رواں سال جولائی میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کی جانب سے حساس جوہری سرگرمیوں کے خاتمے کے جواب میں اس پر سے پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

چھ بین الاقوامی طاقتوں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی پر مشتمل گروپ P5+1 اور ایران کے درمیان معاہدہ 20 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد طے پایا تھا۔ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کے خلاف 2006 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کی جانب سے مجموعی طور پر 7قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں۔

ان قراردادوں میں سے 4میں ایران کو یورینیم کی افزودگی سے باز رکھنے کے لیے اس پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے