ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے دوسو ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی، پاکستان کو قرض کی رقم سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے دی گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شی زن چن نے کہا تھا کہ 5 دہائیوں میں پاکستان اوراے ڈی بی نے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، برآمدات کے فروغ، نجی شعبے کی استعداد میں اضافے، سرکاری شعبوں کی کارکردگی میں بہتری، ملکی مالیاتی مارکیٹوں کے فروغ و استحکام، شہری خدمات کی فراہمی سمیت متنوع شعبوں میں مل کر کام کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کو کامیاب بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پُرعزم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے