ایف آئی آر کیا اورکیسے ؟؟؟

دیوانی مقدمات ( civil litigation ) کا آغاز تحریری طور پر دعوی (Plaint ) دائر کرنے سے ہوتا ہے _ اس کے برعکس فوجداری مقدمات (Criminal litigation ) کی ابتدا متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج سے ہوتی ہے _

اب سوال یہ ہے ایف آئی آر کیا ہے ؟ ایف آئی آر (First Information Report ) کا مخفف ہے _ اردو میں اس کو ”ابتدائی اطلاعا تی رپورٹ ” کہا جاتا ہے _

[pullquote]ایف آئی آر ہر وہ شخص کروا سکتا ہے ،جو کسی فوجداری جرم ( criminal offence ) کے سرزد ہونے علم رکھتا ہو _ پولیس از خود بھی ایف آئی آر کا اندراج کر سکتی ہے _ واضح رہے تمام جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی متعلقہ پولیس سٹیشن کو مطلع کر کے ایف آئی آر اندراج ہو سکتا ہے _
[/pullquote]
ایف آئی آر ضابطہ فوجداری (Code of Criminal Procedure ) کی دفعہ 154 کے تحت درج ہوتی ہے _ اس کوڈ کے مطابق ” ایسی اطلاع جو پولیس کو کسی قابل دست اندازی جرم (Cognizable offence ) کے متعلق دی جاۓ ”.

[pullquote]ایف آئی آر کے اجزاۓ ترکیبی (ingredients ) درج زیل ہیں _
* یہ اطلاع کسی قابل دست اندازی جرم سے متعلق ہو
*اگر اطلاع زبانی انچارج پولیس پولیس سٹیشن کو دی جاۓ تو ضروری ہو گا کہ وہ اس کو خود یا اپنی ہدایت (Direction ) سے تحریر کراۓ _
*اطلاع کو تحریر کرنے کے بعد اطلاع دہندہ (Informant ) کو پڑھ کر بیان کی جاۓ _

*اطلاع دہندہ اس پر لازماً اپنے دستخط کرے گا _
*اس اطلاع کا خلاصہ اس مقصد کے لیے رکھی گئی کتاب میں درج کیا جاۓ گا _جو کہ ہدایت کے مطابق تیار ہوتی ہے _

اگر پولیس کسی بھی وجہ سے ایف آئی آر کا اندراج نہ کریں _ تو ایسی صورت میں informant / complainant سیشن کورٹ میں 22A کی پٹیشن دائر کرے گا (جو کے تھانے میں دی گئی درخواست کے ساتھ دائر ہو گی) _

اگر 22A میں بھی آرڈر ایف آئی آر کا نہ ہو _تو ایسی صورت میں complainant سیشن کورٹ کے آرڈر کے خلاف متعلقہ ہائی کورٹ میں 561A کے تحت Revision میں جاۓ گا _
[/pullquote]
واضح رہے جھوٹی ایف آئی آر کروانے کی صورت میں پولیس دفعہ 182 تعزیرات پاکستان (Pakistan Penal Code ) کے تحت کاروائی کر سکتی ہے _جس کے نتیجے میں 6 ماہ سزا یا تین ہزار جرمانہ ،یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں _

[pullquote]کسی بھی قانونی مشاورت کے لئے اس ای میل ایڈریس پہ رابطہ کریں۔
MuddasirAbbasi@outlook.com[/pullquote]

…………………………………………..

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے