بابا حیدر زمان کی بغاوت کی دھمکی

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخواہ حکومت پاک چین راہداری منصوبہ کو اگر ہزارہ کی سرزمین سے گزرنے نہیں دے گی، تو ہزارے وا ل قوم پرویز خٹک اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بغاوت کریں گے،

ایبٹ آباد میں ہزارہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی سالمیت کا منصوبہ ہے، خیبر پختو نخواہ حکومت نے جو سوموارکو صوبائی اسمبلی سے ہزارہ کی سرزمین سے اس منصوبہ کو روکنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اس کی تحریک صوبہ ہزارہ مخالفت کرتی ہے،اور اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی،

صوبائی حکومت اور ہزارہ کے نومنتخب اراکین اسمبلی اس حوالے سء تیار کی گئی مجوزہ قرارداد کا حصہ بننے سے گریز کریں ورنہ ہزارہ کی سرزمین پر ان کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کی مخالفت پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے