بانی پاکستان کو قائد اعظم کا خطاب میرے نانا نے دیا تھا۔ عامر لیاقت

جیو نیوز کے صدراور معروف براڈ کاسٹر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کہ ان کے نانا سردارعلی صابری نے بانی پاکستان محمد علی جناح کو قائد اعظم کا خطاب دیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کے علاقے میں سردار علی صابری کے نام پر سڑک بھی ہے۔

ایک نجی چینل میں صبح کی نشریات کے دوران گفت گوکرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے بتایاکہ پی این اے کی تحریک میں ان کے والدین نے بھرپور حصہ لیا اور جیل بھی کاٹی ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ان کے نانا بڑے آدمی تھے ۔ وہ بچپن میں نانا کے پاس ہی رہتے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان کی خالہ سٹیٹ بنک میں کام کرتی تھیں اور انہیں بچپن میں ایک ہی خواہش تھی کہ خالہ جب بھی گھر آئیں میرے کھیلنے کے لیے قائد اعظم کی تصویر والی اٹھنی ضرور لیتی آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو اپنی عدت پوری کرنی چاہیے ۔عامر لیاقت نے کہا کہ وہ مطیرہ کے ساتھ شو کر نے کے لیے تیار ہیں شاید اسی طرح وہ ٹھیک ہو جائیں تاہم انہوں نے مطیرہ کو شادی پر مبارک باد بھی پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بہت سچے اور کھرے انسان ہیں ، وہ ان کے ساتھ نا صرف رہنا چاہتے ہیں بلکہ ان کی تربیت میں رہنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف پاکستان کا فخر ہیں اور وہ ان کے ڈرامے ٹکٹ لیکر دیکھتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھڑی نہیں پہنتے تاہم پشاور میں ایک ماں نے اپنے بیٹے کی گھڑی انہیں دے دی جو سانحہ پشاور میں شہید ہو گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جنید جمشید ان کا بھائی اور بہت پیارا دوست ہے ۔ انہوں نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ دو نمبر آدمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست میں تنازعات جنم دینے کے ماہر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے آرے وائی بڑا چینل ہے اور انہوں نے بڑا دل رکھنا وہیں سے سیکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ان کی ماں بہت یاد آتی ہے اور وہ انہیں یاد کر کے روتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سوشل میڈیا پر ان کی والدہ کو گالیاں دی جاتی ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ رسول اللہ ؐ کے موئے مبارک دیکھ کر نارمل ہو جاتے ہیں ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گذشتہ پندرہ برس سے الیکٹرانک کے ساتھ منسلک ہیں ۔ وہ مذہبی امور کے وزیر مملکت بھی رہے تاہم بعد میں مستعفیٰ ہو گئے ۔ حال ہی میں انہوں نے جیو ٹیلی ویژن میں بحثیت صدر دوبارہ شمولیت اختیار کی ہے اور اپنا مقبول پروگرام انعام گھر شروع کیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے