بجلی کا بل 5 ہزار روپے آنے پرغریب خاتون نے خودکشی کرلی

womanجھنگ روڈ میں بجلی کا زائد بل آنے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد حاملہ خاتون نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی۔

 فیصل آباد میں جھنگ روڈ کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی 8 ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا شوہر گزشتہ 6 ماہ سے بے روزگار تھا جس کی وجہ سے اس کے مالی حالات انتہائی ناگفتہ بہ تھے۔ بجلی کا بل 5ہزار روپے آنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا۔ جس پر اس نے دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔

ثمینہ کوانتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا تاہم وہ خود دم توڑ گئی بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز مظفر گڑھ میں 18 سالہ لڑکی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج نہ کئے جانے پر تھانے کے سامنے خودسوزی کرلی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے