برسبین: آسٹریلیا نے کیویز کو خون کے آنسو رلا دیا، 2وکٹ پر 389رنز

khilariآسٹریلوی بیٹسمینوں نے پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز کیوی بولرز کو خون کے آنسو رلادیا۔ کینگرز نے 88اوورز بیٹنگ کرکے برسبین گرائونڈ میں ایک دن کا زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ہوم سائیڈ نے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ کی سنچریز کی بدولت 2وکٹ پر 389رنز بنا ڈالے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر عثمان خواجہ102 اور کپتان اسٹیون اسمتھ 41رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ برنز اور ڈیوڈ وارنر نے ابتدائی وکٹ کی شراکت میں 161رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ وارنر نے 163رنز بنائے، یہ آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے مسلسل تیسرا سنچری اسٹینڈ تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیشم اور ٹم سائوتھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس سےپہلے کینگروز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز براہ راست برسبین سے ہوچکا ہے، جہاں آسٹریلوی ٹیم نے 94اوورز کھیل کر 402رنز اسکور کرلیے ہیں اور ان کے 3کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے