برطانوی چیوننگ اسکالر شپ اس سال 53 پاکستانی اسکالرز کو دیا گیا

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج) نے آج 53 پاکستانی اسکالرز کو باضابطہ طور پر برطانوی چیوننگ اسکالر شپ سے نوازا۔ یہ اسکالر شپ تعلیمی سال 2019/2020 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

اسکالر شپ کے لیے اسکالرز کا انتخاب ایک انتہائی مسابقتی طریقہ کار کے ذریعے کیا گیا۔ یہ اسکالرز بہت جلد برطانوی حکومت کے زیرِ تعاون ایک سالہ ماسٹزز پروگرام کے لیے برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔ تعلیمی سال 2019/2020 کے لیےپاکستان بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زائد افراد نے اس اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے منتخب اسکالرز کو اسکالرشپ کے سرٹیفیکیٹ دیے اور ان کے تعلیمی سال کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیوننگ اسکالرز، برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداران اور چیوننگ المنائی کے ارکان نے شرکت کی۔

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج) نےکہا:
"میں 53 چیوننگ اسکالرز کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنا چاہونگا۔ چیوننگ ایک منفرد تجربہ ہے ، جس سے باصلاحیت پیشہ ور افراد کو دنیا کی معروف ترین یونیورسٹیوں میں حصولِ تعلیم کا موقع ملتا ہے، تاکہ وہ دنیا بھر کے اسکالرز کے ساتھ اپنے کیریئر کے امکانات اور تعلقات کو فروغ دے سکیں۔”

"یہ اسکالرز اب چیوننگ کے تقریباً دو ہزار فارغ التحصیل طلباء کے ایک بااثر نیٹ ورک کا حصہ بن جائیں گے۔ ان میں سے اکثر اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین مانے جاتے ہیں۔”

"ہمارے چیوننگ اسکالرز کا زیادہ تر وقت برطانیہ میں گذرتا ہے۔ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ، وہ برطانوی ثقافت اور اقدار، ورثے اور تاریخ سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔ یہ اسکالرز پاکستان واپسی پر، نئے تناظر، رابطوں کے خزانے اور ایک بھرپور تجربے سے مالا مال ہو کے واپس آکر ہمارے دونوں ممالک کے مابین روابط کو مزید تقویت بخشیں گے۔”

اسکالرز نے اپنے کورسز کے لیے لندن اسکول آف اکونومکس اینڈ پولیٹکل سائنس، آکسفورڈ یونیورسٹی، ایس او اے ایس، یونیورسٹی آف لندن، کنگز کالج لندن، یونیورسٹی آف سَسیکس، یونیورسٹی آف واروِک، یونیورسٹی آف لیڈز اور کوئن میری یونیورسٹی لندن جیسی برطانیہ کی بہت ساری صفِ اوّل کی یونیورسٹیوں کا انتخاب کیا ہے۔

تعلیمی سال 2020/2021 برطانیہ میں حصولِ تعلیم کے لیے چیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں 5 اگست سے 5 نومبر، 2019 تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ اہلیت کے بارے میں مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے www.chevening.org/scholarships پر آئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے