برطانیہ میں ایک ہی پودے پرآلواوربینگن اگانے کا کامیاب تجربہ

برطانوی ماہرین نے برسوں کی محنت اور تحقیق کے بعد ’’ایگ اینڈ چپس‘‘ نامی ایک پودا تیار کیا ہے جس کی جڑ سے آلو اور شاخوں پر بینگن اگتے ہیں۔

ماہرین نے بہترین بینگن کی 20 اقسام میں سے ایک کا انتخاب کیا جو اس پودے کے لیے موزوں تھا اور پھر جسامت اور غذائیت کے لحاظ سے ایک عمدہ قسم کو چنا گیا۔ اس کے بعد آلو اور اسی بینگن کے تنوں کو کاٹ کر ان کی قلموں کو جوڑا گیا اور انہیں ایک ہی زاویے پر چپکایا گیا جس کے بعد آزمائشی طور پر پودے سے چار بڑے بینگن اور دو کلوگرام آلو حاصل ہوئے۔
برطانوی کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ بیج ان لوگوں کے لیے ہیں جو اپنے باغ میں جگہ کی کمی کے باوجود زیادہ مفید پودے اگانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچوں اور نوجوانوں میں باغبانی کا شوق پیدا کرنے کے لیے ایسے حیرت انگیز پودے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں تاہم اسے بنانے والوں نے اپنے طریقے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ دوسرے لوگ اسے بناکر معاشی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کےمطابق یہ پودا ہر قسم کی زمین پر باآسانی اگ سکتا ہے اور اسے کیاریوں میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اپریل کے بعد سے اسے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جب کہ 9 سینٹی میٹر اونچی کیاری کی قیمت 15 پونڈ یا 2 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے