برقع پوش برازیلین خاتون موسیقار کی سوشل میڈیا پر دھوم

woman

 برازیل سے تعلق رکھنے والی مسلمان گٹارسٹ گیسلی میری روچا نے اپنے منفرد اندازسے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ برقع پوش موسیقار کا کہنا ہے کہ پردے میں خود کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہوں۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کی رہائشی مسلمان گٹارسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اوربرقع  پہن کرگٹاربجاتی اس منفرد فنکارہ کو لوگوں کی بڑی تعداد انٹرنیٹ پر دیکھ رہے ہیں۔ اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے “ایکسپریس ٹریبیون” نے گٹارسٹ گیسلی میری روچا سے خصوصی گفتگو کی۔ گیسلی نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ برازیل کے ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جہاں موسیقی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ آٹھ سال کی عمر میں ہی انہوں نے موسیقی کی تربیت لینا شروع کر دی تھی اور اپنے بھائی کے میوزیکل بینڈ میں شامل ہوکر گٹار بجانے لگیں۔ گیسلی نے بتایا کہ اپنا الگ بینڈ بنانے کے بعد پاکستان آکر بھی پرفارم کرنے کا ارادہ ہے انہیں پاکستان کی ثقافت اور لوگ بہت اچھے لگتے ہیں۔

اسلام قبول کرنے کے حوالے سے گیسلی نے بتایا کہ اسلام سے تعارف والد کی وجہ سے ہوا وہ خود تو مسلمان نہیں تھے لیکن اسلام سے واقف تھے 2009 میں والد کی وفات کے بعد قرآن پاک پڑھا تو زندگی یکسر بدل گئی اور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی۔ گیسلی کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد پردے اور حجاب کی طرف راغب ہوئی اور اب برقعے میں خود کو زیادہ محفوظ اور پراعتماد محسوس کرتی ہوں اور اسلام راستے کی رکاوٹ نہیں بلکہ رکاوٹیں ہٹانے میں مدد گار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے