بلاگر اور سوشل میڈیا کارکن محمد بلال خان اسلام آباد میں قتل

اسلام آباد: سوشل میڈیا ایکٹویسٹ محمد بلال خان کو وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

اسلام آباد کے علاقے جی-9/4 میں نامعلوم افراد نے بلال خان کو رات گئے خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی محمد بلال کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مقتول کی نمازجنازہ آج صبح آبپارہ چوک رحمانی مسجد کے سامنے ادا کردی گئی۔ محمد بلال خان ناموس رسالت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے محمد بلال خان کو فون کرکے گھر سے بلایا اور قتل کردیا۔ محمد بلال خان کا آبائی تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور وہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شریعہ فیکلٹی سے فارغ التحصیل تھے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے ہزاروں پرستار ہیں۔ سوشل میڈیا پر بلاگنگ اور ولاگنگ میں انہیں نمایاں حیثیت حاصل تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے