بلدیاتی انتخابات،متحدہ نے پتنگ میلہ سجا دیا ،دس ہزار انتخابی نشان والی پتنگیں اڑائی جائیں گی

متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کراچی کے شبیر پارک میں پتنگ میلہ سجادیا ہے جہاں دس ہزار سے زائد ایم کیوایم کی انتخابی نشان والی پتنگیں اڑائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ 5دسمبر کو ہونے جارہاہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی ہوئیں کہیں جلسے جلوس تو کہیں ریلیاں نکالیں جار ہی ہیں اور اسی تناظر میں ایم کیوایم نے شبیر پارک پتنگ میلہ سجادیاہے جس میں پارٹی کے نشان والی دس ہزار سے زائد پتنگیں اڑائی جائیں گی اور رات میں ایم کیوایم کا جلسہ بھی منعقد کیا گیاہے جس کیلئے تیاریاں بھی کی جارہی ہیں ۔
ایم کیوایم کے پتنگ میلے میں بچوں بڑوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بھر پور حصہ لے رہیں اور پتنگیں اڑا رہیں جبکہ ایم کیوایم کی خاتون کارکنوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جوش وخروش دیکھنے میں آیاہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے